Email To God By Sohail Kahilo. Urdu Email To God. Khuda Ko Email
میں نے خدا کو ای میل کیا کہ
گلی کی نکڑ والے اقبال کا گھوڑا بیمار ہے
واحد کفیل ،ساتواں فرد ہے گھر کا
جس نمبر سے تمہیں مسڈ کالز آتی ہیں
وہ بیوہ کا نمبر ہے
کال اٹینڈ کیوں نہیں کرتے؟
چھلیاں بیچنے والا ناصر
فارچُونر کے خواب کیوں دیکھتا ہے؟
منع کرو!
باؤ خلیل کے بیٹے نے
اووپو پہ آئی فون کی بیل لگائی ہے
یار تُم انسانوں کی مجبوریاں کب سمجھتے ہو؟
مجھے مارنے کی اجرت جو عزرائیل کو دینی ہے
میں خودکشی کرلوں گا ،تو ابھی بھیج سکتے ہو؟
آخری سمسٹر کی فیس دینی ہے!
یا پھر کوئی پراپرٹی ڈیلر بھیج دو
جو میری قبر والی جگہ خرید لے
میں نے خدا کو ای میل کیا تھا
اُس گاؤں کے نلکے سے ایک بار پانی پینے کی مہلت دی جائے
مگر میرا نیٹ سلو تھا!
سہیل کاہلوں کی نظم سے
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.