Facts About Solar Penal Taxes, Solar Penal Companies In Pakistan and Imran Govt.
سولر پینل سسٹم پر آئی ایم ایف کی طرف سے بعض محکموں کو دی گئ ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر عمران حکومت نےسولرپینل پر سترہ فیصد ٹیکس عائد کرکے جس ترقیاتی ویژن کا مظاہرہ کیا تھا امپورٹڈ حکومت نے اس سیلزٹیکس کوختم کرکے انرجی سیکٹرسےوابستہ افراد اورصنعت کو سانس لینے کا موقع فراہم کیا ہے
سترہ فیصد جی ایس ٹی لگانے کے بعد سولر پینلز کی فروخت میں چالیس فیصد سے ساٹھ فیصد تک کمی دیکھی گئ
لگ بھگ پندرہ سو کمپنیاں پاکستان میں سولر پینل فروخت کرنے کا لائسنس رکھتی ہیں اور ان کمپنیوں کے ساتھ سوا لاکھ سے زائد افراد کا روزگار وابستہ ہے جسے ڈیلز ٹیکس لگاکر شدید متاثر کیاگیا
امپورٹڈ گورنمنٹ نے آتے ہی مقامی پاکستانی افرادجو سولر پینل لگوانا چاہیں ، سولر کمپنی مالکان ، ماحولیات ، تیل گیس کی بچت اور سوالاکھ لوگوں کے روزگارکومزیدمتاثرہونےسےبچانے کے لیےعمران حکومت کا لگایاگیاٹیکس فوری ختم کردیاہے
اگرچہ ابھی بھی یہ سسٹم عام متوسط طبقےکی پہنچ میں نہیں ہے
لیکن بینک سولر سسٹم کے لیے قرضدے رہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے یہ قرضے مزیدسوفٹ بنائے جائیں اور ملک بھر کے ڈسکوز کے ساتھ صارفین یاکمپنیوں کے معاملات میں شفافیت لائی جائے
پاکستان کےکسان سولرسسٹم زیادہ استعمال کررہےہیں انکےلیے سولرسے ٹیوب ویل چلاکربجلی کےبھاری بلوں سےبچت ہوجاتی ہے
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ امریکہ ، آسٹریلیا ، یورپی یونین اور ہندوستان میں سولر سسٹم پر تیس سے پچاس فیصد تک سبسڈی دی جاتی ہے
نوٹ : ویژنری خان صاب نے سولر سسٹم پر سترہ فیصد سیلزٹیکس عائد کرکے ملک کی جو خدمت کی تھی شہباز شریف نے اس پر پانی پھیر دیا ہے
I had no any idea about this but after reading this article i found some good information regarding it. Thank you for sharing. commercial solar companies pakistan
ReplyDelete