Future Of Video Editing Professionals Or Video Editors. Urdu Info
*آج کے دور میں ویڈیو ایڈیٹنگ ' کریئر کا ایک بہت اچھا آپشن ہے*
انٹرنیٹ کے دور میں لوگ اپنے موبائل، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا ٹی۔ وی پر ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ لامحدود ویڈیوز پوری دنیا میں روزانہ کئی زبانوں اور کئی موضوعات میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ ویڈیوز آج کی ڈیجیٹل دنیا کا بہت اہم حصہ بن گئی ہیں۔
جب بھی ہم آرام کرتے ہیں،کالج جاتے ہیں، آفس سے واپس آتے ہیں یا ہم اپنا وقت گزارنا چاہتے ہیں، ہم ہمیشہ مختصر یا طویل ویڈیوز دیکھتے ہیں کیونکہ اس سے ہمارا وقت گزر جاتا ہے۔ بچے چاہے کچھ سیکھنا چاہتے ہوں، وہ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، یا پھر اگر بچے امتحان کی تیاری کرنا چاہتے ہوں تو وہ مضمون کے لحاظ سے تعلیمی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ کوئی اچھی ریسیپی بنانی ہوتو یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ اس لیے آج کے دور میں ویڈیوز کی قدر بہت ہی زیادہ اہم ہو گئی ہے۔
ویڈیو ایڈیٹنگ کیا ہے؟
ویڈیو ایڈیٹنگ آج کے دور میں کریئر کا ایک بہت اچھا آپشن بن گیا ہے کیونکہ آج کل لوگ اتنی زیادہ ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں کہ ان کے پاس اپنی ویڈیوز کو ایڈیٹ کرنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہوتا۔ اس لیے وہ ایک اچھا ویڈیو ایڈیٹر تلاش کرنا چاہتے ہیں، جو بجٹ میں اپنا کام کر سکے۔ویڈیو شوٹنگ کے بعد ویڈیو ایڈیٹنگ سب سے اہم چیز ہے۔ اسے ویڈیو ایڈیٹنگ بھی کہا جاتا ہے۔ ہر نیوز چینل، پروڈکشن ہاؤس اور فلم پروڈکشن اسٹوڈیو میں ایڈیٹرز کا کام اہم ہے۔ جس کی وجہ سے ہمیشہ ویڈیو ایڈیٹر کی مانگ رہتی ہے۔ ایک فلم ایڈیٹر کسی فلم کو ایڈٹ کرنے کے بعد فائنل کرتا ہے۔
آسان طریقے میں سمجھا جائے تو جب کوئی ویڈیو شوٹ ہوتی ہے تو وہ ویڈیو ایک ایڈیٹر تک پہنچتی ہے اور پھر اس ویڈیو کو اچھی طرح سے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔ یعنی جس حصے میں غلطی ہوتی ہے اسے ہٹایا جاتاہے۔ پھر اس پر بہت سارے فلٹرز لگاتے ہیں، جو اس ویڈیو کو اور بھی بہتر بناتے ہیں
ویڈیو سے غلطیاں نکالنے اور مختلف فلٹرز لگانے کے بعد اچھی ویڈیو تیار ہوتی ہے۔
اب آپ سوچیں گے کہ ویڈیو ایڈیٹنگ کیا ہوتی ہے؟ دراصل، ویڈیو ایڈیٹنگ کے کام میں، ویڈیو کے ساؤنڈ کو ایڈٹ کرکے مؤثر اور پیش کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ ویڈیو شوٹ کرنے اور ریکارڈ کرنے میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ لیکن ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے اس ویڈیو میں صرف انتہائی اہم اور بامعنی ویڈیو سین اور آواز شامل کی جاتی ہے۔
جب ہم کوئی ویڈیو دیکھتے ہیں تو ہمیں ایک بات کا احساس ہوتا ہے کہ ایک ہی ویڈیو میں کتنے مناظر بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل اکٹھے ہوتے رہتے ہیں۔ آواز بھی ویڈیو کے مناظر سے بالکل میل کھاتی ہے۔ چاہے یہ ویڈیو 5 منٹ کی ہو یا 15یا20 منٹ کی ، یا اس سے بھی زیادہ دورانیے کی ہو۔ سب سے اہم چیز اس ویڈیو کی مؤثر پیشکش ہے۔ اس کا اصل کریڈٹ ویڈیو ایڈیٹنگ کے کام کو جاتا ہے۔
درحقیقت، ویڈیو ایڈیٹنگ ریکارڈ شدہ ویڈیو میں ساؤنڈ ٹریک کو اچھی طرح سے فٹ کرنے کا کام بھی کرتی ہے اور پھر آپ ایک مؤثر آڈیو ویڈیو تیار ہوجاتی ہے۔ آج کل یوٹیوبرز کئی بار اپنی پسند کا موضوع منتخب کرکے ویڈیوز بناتے ہیں اور پھر اپنی ویڈیو کی ایڈیٹنگ خود کرتے ہیں۔ اگر ویڈیو ایڈیٹنگ مؤثر نہیں ہے تو ناظرین ویڈیو کو پسند نہیں کریں گے اور پھر آپ مختلف سوشل میڈیا پر لائکس، شیئرز حاصل نہیں کر پائیں گے۔
ویڈیو ایڈیٹر کیسے بنیں؟
اس کے لیے آپ کو ویڈیو ایڈیٹنگ کے شعبے میں کورس کرنا ہوگا اور ایک بہترین ویڈیو ایڈیٹر بن سکتے ہیں۔ ویڈیو ایڈیٹر بننے کے لیے ہمیں وہ تمام کورسز جاننا ہوں گے، جن کے ذریعے ہم ویڈیو ایڈیٹر بن سکتے ہیں۔
تعلیمی قابلیت:
٭ ویڈیو ایڈیٹنگ اور ویڈیو گرافی میں تعلیم کی کوئی قید نہیں ہوتی یہ ہنر ان پڑھ بھی سیکھ سکتے ہیں
ویڈیو ایڈیٹر کےکام:
٭ ساؤنڈ ٹریک، فلم اور ویڈیو کی موشن پکچرز کے لیے ایڈیٹنگ کرنا۔
٭ کسی بھی ویڈیو کے سین کو دوبارہ ترتیب دیںنے اور اس میں موسیقی، آواز اور خصوصی اثرات شامل کرنے کےلیے ایڈیٹنگ کرنا۔
٭ بصری میڈیا کی تعریف کے ساتھ ساتھ اسے بامعنی بنانا۔
٭ ضرورت کے مطابق ویڈیو میں ترمیم کرنا۔
٭ ویڈیو فوٹیج کو بہتر بنانا۔
ویڈیو ایڈیٹنگ میں جاب کے مواقع:
جب آپ ویڈیو ایڈیٹر کا کورس مکمل کر لیتے ہیں تو آپ نیوز، انٹرٹینمینٹ چینل، پروڈکشن ہاؤس، ویب ڈیزائننگ کمپنی وغیرہ میں کام کر سکتے ہیں۔ آپ ویڈیو ایڈیٹنگ میں فری لانسر کے طور پر بھی کام کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ پوسٹ پروڈکشن اسٹوڈیوز، ٹیلی ویژن کمپنیوں وغیرہ میں کام کر سکتے ہیں۔ آپ ویڈیو ایڈیٹنگ میں مختصر مدت کے معاہدے کی بنیاد پر کام بھی کر سکتے ہیں۔
ویڈیو ایڈیٹر کی کمائی:
اگر آپ ویڈیو ایڈیٹنگ میں اپنا کرئیر بنانا چاہتے ہیں تو اس میں آپ کی بہت زیادہ کمائی ہے۔ شروع میں آپ کو تھوڑی کم تنخواہ ملے گی، کیونکہ جب تک آپ تجربہ کار نہیں بن جاتے، آپ کی تنخواہ کم رہتی ہے اور کوئی آپ کو جلدی کام نہیں دیتا۔ابتدا میں آپ کو مختصر ویڈیوز جیسے یوٹیوب کلیدی ویڈیوز میں ترمیم کرنا سیکھنا پڑے گا اور مزید کچھ کرنا پڑے گا تاکہ آپ کی مہارتوں میں بہتری آئے اور آپ انہیں نمونے کے طور پر جاب پروفائل میں دکھا سکیں۔
ایک اچھا ویڈیو ایڈیٹر ایک مہینے میں لاکھوں کما سکتا ہے۔ اگر آپ کسی ایسی کمپنی میں کام کرتے ہیں جس نے آپ کو ایک چھوٹے سے ویڈیو ایڈیٹر میں رکھا ہوا ہے تو شروع میں آپ کو 20 سے 30 ہزار تنخواہ ملے گی۔ لیکن آہستہ آہستہ تجربے کے ساتھ، آپ اس سے 200000 روپے تک حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ فری لانسر کےطور پر اپنا کام کرنا چاہتے ہیں تو اس میں آپ لاکھوں کروڑوں روپے کما سکتے ہیں۔آپ کو ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑے گی۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ سوچیں گے اور سیکھ جائیں گے۔ اس کے لیے آپ کو بہت محنت کرنی پڑے گی، تب جاکر آپ سیکھ سکیں گے۔ چھوٹی چھوٹی ویڈیو سے شروعات کرتےجائیں گے، تو بہ آسانی جلد سیکھ سکیں گے۔
اگر آپ ویڈیو ایڈیٹنگ کی بدولت نوکری وغیرہ یا پھر فری لاسنگ وغیرہ نہیں بھی کرنا چاہتے تو پھر بھی ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنا لازمی ہے کیونکہ ہر بندے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی ریکارڈڈ شدہ ویڈیوز بہت اچھی ہوں آپ کی ویڈیوز تب اچھی ہونگی جب آپ ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھیں گے
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.