Skip to main content

Interesting Facts About Russia In Urdu. Stats, Facts And Figires.

Interesting Facts About Russia In Urdu. Stats, Facts And Figires.


‏روس کا کل رقبہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں 2 امریکہ یا 2 چین  یا 5 بھارت یا 21 پاکستان جتنے ملک سما سکتے ہیں یہ سیارہ پلوٹو کے سائز کا ہے. روس میں 11 الگ الگ ٹائم زون استعمال ہوتے ہیں، اسکی سرحدیں 14 ممالک سے ملتی ہیں، یہاں ایک لاکھ سے بھی زیادہ دریا موجود ہیں 


دنیا کی سب سے لمبی ریلوے ‏لائن بھی  روس میں ہی ہے۔ یہ 9200 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگر ایک طرف سے نان سٹاپ  سفر شروع کیا جائے تو آخری سٹیشن تک پہنچتے پہنچتے 153 گھنٹے (6 دن سےبھی زیادہ) لگ جاتے ہیں، صرف ماسکو سے 90 لاکھ لوگ میٹرو ریلوے سے روزانہ سفر کرتے ہیں


‏روس کی کل آبادی 15 کروڑ کے قریب ہے اور خواتین کی تعداد مردوں سے ایک کروڑ زیادہ ہے، شرح خواندگی تقریبا 100 فیصد ہے، دنیا میں سب سے زیادہ قدرتی گیس کے ذخائر یہاں پائے جاتے ہیں، یورپ اپنی 40 فیصد گیس روس سے حاصل کرتا ہے


 روس کے پاس 8400 ایٹمی ہتھیار ہیں جبکہ, ‏پاکستان کے پاس 165 ہتھیار بتائے جاتے ہیں، روس نے 2017 میں 66 ارب ڈالرز دفاع کا بجٹ رکھا تھا 


روس  پر کسی ملک کا قبضہ کرنا تقریبا ناممکن ہے۔ اسکی وجہ وہاں کا سرد ترین موسم اور رقبہ ہے۔ بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق روس پر مکمل قبضے ‏کرنے کیلئے تقریبا سوا کروڑ فوج درکار ہے 


روس کے بارے میں یہ بات بھی مشہور رہی ہے کہ اس نے 15 کے قریب خفیہ شہر آباد کئے ہوئے ہیں، ان شہروں کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہاں کون رہتا ہے، کیا ہوتا ہے؟





Interesting Facts About Russia In Urdu. Stats, Facts And Figires. Russia Population, Russia Territory, Russia Urdu Info, Oil And Gas In Russia, Russia Facts In Urdu, Urdu Article About Russia, How Russia In Urdu, Urdu Info Blog About Russia.


Comments