Medical Miracle By Dr. Banting and Dr. Best in 1922. Diabetic ketoacidosis
یہ میڈیکل سائنس کی تاریخ میں سب سے زیادہ ناقابل یقین لمحات میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔ یہ 1922 کی بات ہے جب (Toronto university)
میں سائنس دان ذیابیطس کے مریض بچے، جوکہ ہسپتال کے وارڈ میں داخل تھے ان بچوں کے پاس گئے۔ ان میں سے زیادہ تر کوما میں تھے اور ذیابیطس (
diabetic ketoacidosis)
سے مر رہے تھے۔
تصور کریں ایک ایسا کمرہ جہاں والدین اپنے بچے کے بستر کے کنارے پر بیٹھے اپنے بچے کی ناگزیر موت کا انتظار کر رہے ہیں۔
وہ سائنسدان جو وارڈ میں گئے تھے انہوں نے ان بچوں میں نئے صاف شدہ انسولین کا انجیکشن لگایا۔ انہوں نے بستر پر پڑے ہر ایک بچے کو انجیکشن لگایا اور جب انہوں نے آخری بیمار بچے کو انجیکشن لگانا شروع کیا تو پہلا انجکشن لگانے والا بچہ جاگنے لگا اور پھر ایک ایک کر کے تمام بچے ذیابیطس کے مرض سے بیدار ہو گئے اور یوں موت اور اداسی کا ایک کمرہ خوشی اور امید کی جگہ بن گیا۔
Thank you Dr Banting and Dr Best!
ارشد ملک کی وال سے
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.