Skip to main content

Miftah Ismail, Lemon Juice, Inflation and Taxes. Urdu Funny Jokes.

Miftah Ismail, Lemon Juice, Inflation and Taxes. Urdu Funny Jokes. Urdu Story New Government.


‏ایک پہلوان نے 10 سوکھے لیموں نچوڑ کر پورا ایک گلاس جوس نکال لیا, لوگ حیرت سے اسے دیکھتے رہے. اس کے بعد اس نے چیلنج کیا کہ کوئی ہے جو 20 لیموں نچوڑ کر بھی اتنا جوس نکال سکے, لوگ خاموش رہے, کوئی آگے نہیں بڑھا سوائے ایک آدمی کے.


اس آدمی نے پہلوان سے کہا میں تمہارا چیلنج ‏قبول کرتا ہوں, میں 20 لیموں سے نہیں بلکہ صرف 10 لیموں سے ہی اتنا جوس نکالوں گا اور ہاں لیموں بھی وہ جس سے تم پہلے ہی نچوڑ کے سارا رس نکال چکے ہو.


سارا مجمع اسے پاگل سمجھنے لگا اور پہلوان بھی اسے حیرت سے دیکھنے لگا. لوگوں کو حیرت اس وقت ہوئی جب اس شخص نے یہ معجزہ کر کے دکھا دیا

‏اور ان سوکھے ہوئے 10 لیموں سے ایک گلاس رس اور نکال کے دکھایا. پہلوان کا منہ کُھلے کا کُھلا رہ گیا.


اس نے حیرت سے پوچھا "بھائی! تم بھی پہلوان ہو؟"


وہ آدمی بولا  "نہیں، میں مفتاح اسماعیل ہوں"


منقول


Miftah Ismail, Lemon Juice, Inflation and Taxes. Urdu Funny Jokes. Mengai Aur Pakistani. Pakistan Price Hike And Miftah Ismail. Urdu Funny, Urdu Story Urdu Funny Story, Pashto Times, Pashto Pedia. 


Comments