Wali Khan Book. Reshtia Reshtia Di. From Wali Khan Book.
ولی خان بابا اپنی کتاب “ حقائق حقائق ہیں “ میں لکھتے ہیں
“ میں اور گاندھی جی کشمیر میں تھے مذہبی فسادات عروج پر تھے خصوصا” پنجاب جل رہا تھا لاکھوں انسانوں کو قتل کیا جا چکا تھا رات کو میں جب اپنے کمرے سے نکلا تو گاندھی جی اونچی آواز میں موت کی دعا مانگ رہے تھے تب میں نے گاندھی جی سے گاندھی جی آپ تو کہا کرتے تھے کہ زندگی لمبی مانگی ہے اور اب آپ ہی مایوس ہو گے ہیں تو گاندھی جی نے کہا
“ ولی خان اگر مجھے پتہ ہوتا کہ یہ حالات بنینگے تو میں کبھی بھی تقسیم کیلیے راضی نہیں ہوتا میں تو راضی اسلیے ہوا تھا کہ جو تقسیم سیاست نے ڈال دی تھی وہ کسی طرح کم ہو جائے اور ایک نا سہی لیکن اچھے پڑوسیوں کی طرح تو رہا جائے “
میں نے کہا گاندھی جی آپ کے دوست سردار پاٹیل بھی آگ کو بڑھاوا دے رہے ہیں تو گاندھی جی نے کہا سردار پارٹیل سے ٹیلی فون کے زریعے میرا رابطہ کروا
ٹیلی فون پر گاندھی جی نے سردار پاٹیل سے کہا
“ سردار پاٹیل روک جاؤ یہ سب بند کردو اگر آپ نے یہ بند نا کیا تو میں خود آکر آپ کی مخالفت میں کھڑا ہو جاؤنگا “
۔۔۔۔۔
ایک اور کتاب ہے “ یہ مسائل سیاست یہ تیرا بیان ولی “ اس میں بھی یہ واقع درج ہے ۔
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.