Western Civilization VS East Civilization Explained In Urdu. Blog
ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مشرق اور مغرب کے درمیان جو زمین آسمان کا فرق ہے اس کی بنیاد دو فصلیں چاول اور گندم ہیں۔
یونیورسٹی آف ورجینیا کے تھامس ٹال ہیلم اور ان کے رفقاءنے اپنی دلچسپ تحقیق میں یہ واضح کیا ہے کہ
چونکہ مشرق میں تاریخی طور پر چاول کاشت کئے جاتے تھے
اور مغرب میں گندم
تو ان فصلوں کے طریقہ کاشت اور ضروریات نے ہی مشرق اور مغرب کی تہذیبوں میں فرق کی بنیاد رکھی۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ چاول کی فصل کی کاشت بہت محنت طلب ہوتی ہے اور اس کیلئے خاندانوں اور ہمسایوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا پڑتا ہے جس سے مشرق کا آپسی تعاون، شتوں کی قربت اور ایک دوسرے پر انحصار کا کلچر پیدا ہوا۔
جبکہ دوسری طرف گندم کی کاشت کیلئے بارشوں پر انحصار ہوتا تھا اور قدرے کم محنت طلب ہونے کی وجہ سے کسان دوسروں پر انحصار اور تعاون کیلئے مجبور نہیں تھے جس کی وجہ سے ان ممالک میں انفرادیت پسندی اور آزادی کا کلچر پیدا ہوا۔ یہ فرق بعد میں اتنے بڑھ گئے کہ دو انتہائی مختلف تہذیبیں وجود میں آگئیں۔
طارق صاحب کی وال سے
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.