Dilip Kumar. A Lesson Learned Story By Great Actor Dalip Kumar. Urdu Story
دلیپ کمار کہتے ہیں "اپنے کیرئیر کے عروج پر ایک بار میں جہاز سے سفر کر رہا تھا. میرے ساتھ والی سیٹ پر ایک بڑی عمر کا بندہ بیٹھا تھا جس نے سادہ سی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی اور حلیے سے ہی مڈل کلاس پر اچھا پڑھا لکھا شخص لگ رہا تھا. دوسرے مسافر تو شاید مجھے پہچان رہے تھے پر اس بندے کو تو جیسے میری موجودگی سے کوئی سروکار ہی نہیں تھا
وہ اخبار پڑھ رہا تھا کھڑکی سے باہر دیکھ رہا تھا اور جب چائے پیش کی گئی تو خاموشی سے اسکی چسکیاں لینے لگا. اس سے گفتگو کی کوشش میں میں نے اس کی طرف مسکرا کر دیکھا اس شخص نے بھی ازروئے مہربانی واپسی مسکراہٹ دکھائی اور مجھے ہیلو کہا. ہماری گفتگو شروع ہو گئی اور میں نے موضوع سینما اور فلم کی طرف موڑ دیا اور اس سے پوچھا 'آپ فلمیں دیکھتے ہیں؟ '
اس شخص نے جواب دیا 'اوہ بہت کم. کئی سال پہلے ایک فلم دیکھی تھی. '
میں نے بتایا کہ میں فلم انڈسٹری میں کام کرتا ہوں.
وہ شخص جواباً بولا 'اوہ بہت خوب. آپ کیا کرتے ہو؟ '
'میں اداکار ہوں ' میں نے جواب دیا.
اس شخص نے سر ہلایا 'واہ یہ تو زبردست ہے' اور بس گفتگو ختم ہو گئی.
جب ہم لینڈ کر گئے تو میں نے ہاتھ بڑھا کر اس سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا 'آپ کے ساتھ سفر کرنا اچھا لگا. ویسے میرا نام دلیپ کمار ہے '
اس شخص نے مجھ سے مصافحہ کیا اور مسکرایا' آپکا شکریہ. آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی. میں جے آر ڈی ٹاٹا ہوں.....
ٹاٹا گروپ آف کمپنیز کا چیرمین..... "
دلیپ کمار کہتے ہیں اس دن میں نے جانا
"No matter how big you think you are, there is always someone bigger."
"Be humble, it costs nothing."
( یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ آپ خود کو کتنا بڑا سمجھتے ہیں، کوئی نہ کوئی ہمیشہ آپ سے بڑا ہی ہوگا۔لہٰذا عاجز رہیں جسمیں کوئی لاگت نہیں آتی
دیدہ وروں کــے شہر مـیـں ہر ایک پستہ قد
پنجوں کے بل کھڑا ہے کہ اونچا دکھائی دے
منقول
Dilip Kumar Visit Peshawar In 1997.
The (Late) Lieutenant General (R) Muhammad Arif Bangash And His Wife With The Famous Indian Actor Yousuf Khan Better known By His Stage Name Dilip Kumar, And His Wife The Actress Saira Bano At KPK Governor House.
Arif Bangash Was Then Serving As Governor North-West Frontier Province (Now Khyber-Pakhtunkhwa) From 1996-1999.
Picture Courtesy - Fahad Bangash
Tags And Keywords, Meta Data.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.