Dunya Khobsorat Hain By Atta Ul Haq Qasmi. Urdu Adabi Latifay.
کسی زمانے میں میرے پاس اسکوٹر ہوتا تھا ، ایک دفعہ اس کی اوور ہالنگ کی نوبت آ گئی تو اسپئیر پارٹس خریدنے میں میکلوڈ روڈ گیا ، جب سیلز مین بل بنانے لگا تو دکان کا مالک آ گیا مجھے دیکھ کر وہ دیوانہ وار میری طرف لپکا اور انتہائی گرمجوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا :
قاسمی صاحب ! میں آپ کی تحریروں کا عاشق ہوں ۔ میں کتنا خوش نصیب ہوں کہ آج آپ سے ملاقات ہو گئی پھر اس نے چائے کا آرڈر دے دیا اور اس دوران وہ مسلسل میرے بارے میں ایسے تعریفی کلمات کہتا رہا جن کا میں خود کو مستحق نہیں سمجھتا تھا ۔
اتنے میں سیلز مین نے بل بنا کر مالک کو دیا تو وہ غصے سے لال پیلا ہو کر کہنے لگا :
یہ کیا بنا کر لے آئے ہو ۔ جانتے نہیں یہ عطا الحق قاسمی صاحب ہیں جو ہماری قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔
پانچ سو بارہ روپے چھ آنے میں سے یہ بارہ روپے چھ آنے نکالو اور دوبارہ بل بنا کر لاؤ۔
تم لوگ قوم کے محسنوں کی عزت کرنا جانتے ہی نہیں۔۔۔۔۔ بے وقوف ، جاہل
مجھے یوں لگا جیسے اس ساری گفتگو میں سے صرف یہ آخری دو لفظ میرے لئے ہیں
دنیا خوبصورت ہے ۔۔۔۔۔۔ عطا الحق قاسمی
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.