Facebook Will Allow Users To Have Five Profiles Or IDs. Urdu Tech Info
فیس بک نے ہر شخص کو اپنے نام سے 5 تک پروفائل بنانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے.
تاکہ ایک ہی شخص اپنی مختلف سرگرمیوں یا شوق کے باعث مختلف پروفائل بنا سکے۔
کوئی بھی شخص اپنی ادبی سرگرمیوں کیلئے الگ، سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے الگ، دوستوں کیلئے الگ، اہل خانہ کیلئے الگ اور ملازمتی ادارے اور کولیگز یا کاروباری تعلق داروں کیلئے الگ الگ پروفائل بناسکے گا۔
صارف ایک ہی ای میل، ایک ہی فون نمبر اور دیگر معلومات پر متعدد اکاؤنٹس بنا سکے گا اور ایک ہی لاگ ان سے تمام اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر پائے گا.
فیس بک نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ نیا فیچر کب تک پیش کردیا جائے گا، لیکن اندازہ ہے کہ اسے رواں برس کسی وقت بھی پیش کیا جاسکتا ہے ۔
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.