Hammad Safi. Olo kay Patay. Hammad Safi, Use Of Mobile And Motivational Speakers.
الو کے پٹھے ۔اظہر سید
ایک کم عمر بچے کو ہیرو بنانے والے پوری قوم کو چ بنا رہے ہیں اور مسلسل کامیاب ہیں۔یہ خود بھی سیلبریٹی بناتے ہیں اور بنے بنائے پر بھی ہاتھ رکھ دیتے ہیں ۔قوم کو مزید چ بنانے میں استعمال کرتے ہیں ۔کیا خوب استمال کرتے ہیں ۔دنیا بھر میں نوجوان موبائل فون کے زریعے پیسے کما رہے ہیں ۔فری لانسنگ سے گزشتہ سال دنیا بھر کے نوجوانوں نے 54 ارب ڈالر کمائے ہیں ۔یہ چھوٹا سا چ نسٹ یونیورسٹی میں موبائل فون کے غلط استعمال پر لیکچر دے رہا تھا ۔جو اسے ہیرو بنا رہے ہیں انہوں نے اس کے لیکچر کی نجی چینلز پر تشہیر کا بھی بندوبست کیا تھا ۔لیکچر میں فجر کے وقت اٹھنے کی دلیل دے رہا تھا "دیر تک سوئیں تو شیطان منہ میں پشاب کر جاتا ہے"
جنرل ضیا کے دور میں مدارس کے جو جال بچھائے تھے ان سے اسلامی معاشرہ تو کیا بننا تھا مساجد کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ۔ مدارس کی افرادی قوت کی اس قدر بہتات ہے بعض چھوٹے علاقوں میں مختلف مکاتیب فکر کی دو مساجد بھی ہیں ۔
مولوی طارق جمیل کا ستر فٹ کی حوروں کا چورن اس لئے فروخت ہوتا ہے معاشرے کا بڑا حصہ اس سے جنسی تلذذ حاصل کرتا ہے ۔مدارس جہاد کا درس تو دیتے ہی ہیں ساتھ میں فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے بھی کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس تو الگ معاملہ ہے دنیا ہمیں جہادی مائنڈ سیٹ کے حوالہ سے پہچاننے لگی ہے۔امریکیوں نے تو ایٹمی ہتھیار جہادیوں کے ہاتھ نہ لگ جائیں ایک ڈیلٹا فورس بھی بنا رکھی ہے۔ ریاست نادہندہ ہو گئی یہاں کے نابغے موبائل فون کو شیطانی چرخہ بنانے میں مصروف ہیں۔
کبھی مولوی طارق جمیل کو استعمال کرتے ہیں جو نجی چینلز پر رو رو کر فریاد کرتا ہے "عمران خان خدائی تحفہ ہے"کبھی شاہد آفریدی کے ساتھ تنخواہ پر کیمرہ مین تعینات کر دیتے ہیں جو گاڑی روک کر سڑک کنارے نماز پڑھنے کی تصاویر کھینچ کر لاکھوں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے زریعے وائرل کرتے ہیں ۔ "اب اس پراجیکٹ پر کام روک دیا ہے"۔کبھی عمران خان نامی نوسر باز کو مدینہ کی مثالی ریاست کو دعویدار بنا کر قوم کو چ بناتے ہیں۔
کبھی پیرنی کو ایک پراجیکٹ کے طور پر استعمال کر کے اسے ،سابقہ شوہر سے بچوں اور خود سابقہ شوہر کو اربوں کروڑوں کمانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
قوم کے مستقبل یعنی نوجوان نسل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زریعے زرمبادلہ کمانے کے پروگرام شروع کرنے کی بجائے اس چھوٹے سے چ کو لانچ کر دیا ہے جو موبائل فون کو صرف پورن فلموں کے حوالہ سے پیش کر رہا ہے۔
نسٹ یونیورسٹی سے اس چھوٹے چ کا لیکچر سن کر بے حساب غصہ اس لئے آیا کہ اپنے 13 سالہ بیٹے کو فری لانسنگ اور انٹرنیٹ بزنس پر ڈال کر اسے پیسے کمانے کے گر سکھا رہا ہوں ۔اس لئے بھی غصہ آیا میرے تین بچے اسی موبائل فون سے لاکھوں روپیہ ماہانہ کما رہے ہیں۔
اس ملک میں نہ سیاح آتے ہیں اور نہ سرمایہ کار ۔کسی سیاستدان کی کوشش سے کوئی ریکو ڈیک میں ،توانائی یا کسی دوسرے شعبہ میں پرکشش ترغیبات سے متاثر ہو کر آجائے تو عدالتوں میں بیٹھے چ افتخار چوہدریوں اور ثاقب نثاروں کے زریعے انہیں بھگا دیتے ہیں۔
اب ناامید ہو چکے ہیں ۔مہنگائی جس شدت سے غریب لوگوں کو متاثر کر رہی ہے کچھ نہ کچھ ہو کر رہے گا ۔چوریوں ،ڈکتیوں اور خودکشیوں کی شرح میں جو اضافہ ہو رہا ہے قیمت چکانا ہی پڑے گی ۔ جب قیمت چکانے کا وقت آیا تو نقصان انہیں ہو گا جنہوں نے ریاست کے وسائل پر قبضہ کر کے اپنے لئے ریاست کے اندر ہی جنت بنائی ہوئی ہے ۔غریب کے پاس تو پہلے ہی کچھ نہیں ان سے کوئی کیا چھینے گا ۔
Hammad Safi, Use Of Mobile And Motivational Speakers.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.