Skip to main content

Imam Of Atheism. There Is No God, There Is A God. Faisal Faran

Imam Of Atheism. There Is No God, There Is A God. Faisal Faran

امام الالحاد!

مشہور زمانہ برطانوی فلسفی اينڻونی فليو (1923ء۔2010ء) زندگی بهر ملحد رہے  اور خدا کے وجود کے رد ميں تين درجن سے زياده کتابيں لکهيں۔ انہيں "دنيا کا بدنام ترين ملحد" کہا جاتا تها، ليکن مرنے سے دو تين سال قبل انہوں نے اپنا ذہن بدلا اور مرتے مرتے الله تعالیٰ کے وجود کے اثبات ميں کتاب لکھ گئے۔ ان کی کتاب There is a God اس موضوع پر بہت گہری فلسفيانہ دستاويز ہے۔ عمانويل کانٹ اور ڈيوڈ ہيوم سے لے کر عصر حاضر کے معروف ملحدين تک کی ہر دليل کا مسکت جواب اس کتاب ميں موجود ہے۔ يہ کتاب چونکہ ايک ايسے فرد کی لکهی ہوئی ہے، جو عصر حاضر ميں الحاد کا بڑا قد آور امام مانا جاتا تها، اس ليے اس کی اہميت دوچند ہوگئی ہے


 تاہم یہ ضرور ہے کہ اينڻونی فليو کے "تصوِر خدا" اور اسلام کے "تصوِر اٰلہ" ميں زمين آسمان کا فرق ہے۔ یہ کتاب جب وہ لکھ رہے تھے تو ان کی عمر نوے سال کے قریب تھی۔ اس لٸے وہ خود لکھنے سے قاصر تھے۔ انہوں نے یہ کتاب ابراہیم نامی مسلمان کو املا کرواٸی۔  ملحدین نے یہ کہہ کر خود کو تسلی دینے کی کوشش کہ یہ پروفیسر فلیو کی کتاب نہیں ہے۔ مگر فلیو نے ایک انٹرویو میں یہ کہا کہ کتاب میں درج ایک ایک لفظ میرا ہے۔




Imam Of Atheism. There Is No God, There Is A God. Faisal Faran. Book Review There Is No God, Book Review There Is A God.  Antony Felw Book Review In Urdu. There Is A God Book. Pashto Pedia Pashto 





Comments