James Webb Space Telescope. Some Related Terms Explained In Urdu.
#جمیز_ویب_ٹیلی_سکوپ_کے_چرچے
تحریر : ثانیہ ثانی
آج کل جیمز ویب ٹیلی سکوپ کا بہت چرچا ہے اور ہر کسی کی زبان پر اس کا چرچا ہے ۔
لیکن کچھ نئے لوگ (آسٹرنومی میں نئے) نئے نئے شوشے بھی چھوڑتے ہیں اور ایسی ایسی باتیں بھی کرتے ہیں کہ
"ناسا نے سوچی نا ہونگی" ۔
اس لیے سب سے پہلے کچھ بیسک اصطلاحات سمجھ لیں ۔
۔
نوری سال : روشنی جتنا فاصلہ ایک سال میں طے کرتی ہے وہ فاصلہ ایک نوری سال کہلاتا ہے ۔
بگ بینگ: کائنات کا آغاز
آج سے تقریباً 14.2 ارب سال پہلے بگ بینگ کی وجہ سے کائنات کا آغاز ہوا اور تب سے کائنات مسلسل پھیل رہی ہے ۔
۔
ہم جو بھی ستارے/کہکشاں دیکھتے ہیں وہ جتنا دور ہوتے ہیں انکی روشنی یہاں پہنچنے میں اتنا ہی وقت لگاتی ہے ۔
اور ہم وہی روشنی دیکھ رہے ہوتے ہیں جو تب خارج ہوئی تھی ۔
مثلاً ہمارا (سورج کا) قریب ترین ستارہ الفا سینچوری ہے ۔
جو کہ 400 نوری سال کے فاصلے پر ہے ۔
اگر الفا سینچوری سے اب ہمیں کوئی دیکھ رہا ہے تو
وہ زمین کا 2022 نہیں دیکھ رہا ہوگا
بلکہ اس کے سامنے 1622 والا دور ہوگا
مطلب مغلیہ دور ۔
۔
اسی طرح ہماری دیکھنے کی حد 14.2 ارب نوری سال تک ہے ۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کائنات 14.2 ارب نوری سال تک پھیلی ہوئی ہے ۔
ہم 14 ارب نوری سال دور تک دیکھ رہے ہیں تو یہ وہ روشنی ہے جو 14 ارب سال پہلے خارج ہوئی تھی ۔
اور کائنات کے پھیلاؤ کی وجہ سے لازمی بات ہے کہ وہ ستارہ یا کہکشاں وہیں تو نہیں ہوگا ۔
اندازہ ہے کہ کم از کم کائنات 90 ارب نوری سال سے زیادہ پھیل چکی ہے ۔
۔
معلومات میں کسی غلطی کی صورت میں نشان دہی کر سکتے ہیں ۔
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.