Skip to main content

My Dear Son. A Father Advice To Son. Urdu Blog. Waseyat

My Dear Son. A Father Advice To Son. Urdu Blog. Wasiyat


بیٹے کو فی زمانہ وصیت۔۔۔ 


میرے بیٹے دنیا فانی ہے اور تیرا باپ گردش لیل و نہار میں جکڑا تجھے پالنے کو دور دراز کی بستیوں، وادیوں، شہروں کو عازم سفر رہتا ہے۔ نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے۔ کہاں کس موڑ پر کس گھڑی کوئی حادثہ پیش آ جائے لہذا میں تجھے یہ بے وقتی وصیت کیئے جا رہا ہوں۔


۔ میرے بیٹے علم حاصل کرنا اور اگر ہو سکے تو کاکول اکیڈمی تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنا کہ میں نے اس ملک کا مستقبل ہمیشہ "محفوظ" ہاتھوں میں ہی دیکھا ہے۔ اگر کسی طرح ایسا ممکن نہ ہو پایا تو دل بڑا کر کے سی ایس ایس کی تیاری کرنا کہ "ان" کے بعد اصل راحت افسری میں ہی میسر ہے۔


- میرے بیٹے فیسبک پر لڑکیوں کو انباکس نہ کرنا، خاص کر پنجاب کالج والی پروفائلز فیک ہوتی ہیں۔ اگر کوئی شدید پسند آ جائے تو کوشش کر کے اسے کسی پبلک پلیس پر سچ میں مل لینا تا کہ تمہارا بھوت نکل سکے مگر انباکس میں ٹھرکیانہ میسج بھیج کر #می_ٹو کا شکار نہ ہونا۔ میں نے کئی ہنرمند دوستوں کو #می_ٹو کی نذر ہوتے دیکھا ہے۔


- میرے بیٹے جس مرضی عورت سے محبت کرنا مگر یاد رکھنا تمہاری ماں نے تمہاری شادی تمہارے ماموں کی بیٹی سے ہی کروانی ہے۔


- میرے بیٹے سوشل میڈیا پر مہندی لگے ہاتھوں اور گوری کلائیوں میں سبز چوڑیوں کے دھوکے میں مت آنا۔ یہ سب ٹونے مرد کو راہ سے بھٹکا دیتے ہیں۔


- میرے بیٹے یہ ہرگز مت بھولنا کہ آج کا دور "وومن ایمپاورمنٹ" کا دور ہے۔ تم لاکھ فن پارے تراشو، ہزار خیال سوچو، سینکڑوں کتابیں بھی لکھ ڈالوں تو کہیں کوئی ایک لڑکی اپنے "سیلف کانفیڈینس" کو استعمال میں لاتے ہوئے اپنی سستی سی "کاوش" کی بدولت تم پر بازی لے جائے گی۔ یہی آج کے دور کی تلخ حقیقت ہے۔ اگر تم نے کچھ کہا تو "فیمینزم" کے سرخیل تمہاری عزت کا جنازہ تم پر " حاسد مرد" کا ٹیگ لگا کر نکال دیں گے۔ کبھی کبھی خاموشی ہزار نعمت ہوتی ہے۔


- میرے بیٹے پڑھ لکھ کر جب افسر بن جاو تو ہو سکے تو اپنے اردگرد محتاج لوگوں کا خیال رکھنا۔ ان کا تم پر ویسے ہی حق ہے جیسا خدا کا تم پر۔ نائب خدا کو ناراض نہ کرنا ان کی دلجوئی کرنا۔ 


- میرے بیٹے ہمیشہ رزق حلال کھانا گو کہ افسری میں ایسا کر پانا ناممکن حد تک مشکل ہو گا۔ اگر تم اپنے نفس پر کنٹرول نہ کر سکو تو رابن ہڈ بننا مکمل حرامزدگی سے کہیں بہتر ہو گا۔


- میرے بیٹے حکیموں کے دھوکے میں مت آنا۔ بنی آدم تمام تر ترقی کے باوجود بھی اپنے "ٹیڑھے پن" کا علاج دریافت نہیں کر سکی۔


- میرے بیٹے سیاست، ووٹ، جمہوریت، وغیرہ وغیرہ کے پیچھے اپنی زندگی برباد نہ کر لینا۔ کوئی اصول ، نظریہ، دیانت یہاں نہیں ملے گا۔ ان کی وجہ سے اپنا گھر، چین،تعلیم اور وقت برباد نہ کرنا۔ تیسری دنیا کے ممالک میں قانون مکڑی کا جالا ہوا کرتا ہے جس میں کمزور پھنس جاتا ہے اور طاقتور اسے پھاڑ کے نکل جاتا ہے۔


- میرے بیٹے ، خالص شہد، اصلی سلاجیت اور معیاری دودھ و ادویات کے حصول میں اپنی توانائی کا ضیاع مت کرنا۔ 


- میرے بیٹے آج کے دور میں صراط مستقیم مولویوں سے 180 ڈگری پر واقع ہے۔ ہو سکے تو سیدھی راہ ہی چلنا۔


- میرے بیٹے سفر کرنا کہ سفر انسان کو شعور بخشتا ہے مگر اپنے باپ کی طرح سفر کے پیچھے اپنی فیملی کو suffer نہ کروانا۔ تمہارا باپ ایک ٹیڑھی لکیر تھا جو سیدھا ہوتا تو ٹوٹ جاتا۔


- میرے بیٹے موبائل کا استعمال میری بہو کے حضور کم سے کم کرنا۔ اللہ تجھے میری طرح جے ایف 17 تھنڈر بخشے تا کہ اس کی گھن گرج تمہیں راہ راست پر لاتی رہے۔


- میرے بیٹے اگر کبھی بزنس کرنے کی کوشش کرو تو یاد رکھنا کہ جس معاشرے میں تم سانس لیتے ہو وہاں شرافت، مروت اور دیانتداری جیسے الفاظ صرف مقدس صحیفوں اور پرانی کتابوں میں ملتے ہیں۔ ان کے زیر اثر کاروبار ہرگز مت کرنا ورنہ نقصان اٹھاو گے۔


- میرے بیٹے اپنی پھپھی کے پہنچنے تک میرا جنازہ نہ اٹھانا ورنہ وہ ساری زندگی تمہاری ماں کو طعنے دیتی رہے گی۔


- میرے بیٹے دنیا خوبصورت ہے مگر اسے کم سے کم دیکھنے کی کوشش کرنا وگرنہ تمہارے پاوں کے چھالے تمہیں اذیت پسندی میں مبتلا کر دیں گے۔ دنیا سے کہیں خوبصورت تمہاری زندگی ہے اسے اپنے ڈھنگ سے گزارنے کی کوشش کرنا نہ کہ کسی سے متاثر ہو کر اس کے زیر اثر۔ 


- میرے بیٹے اگر زیادہ پیسہ کما لو تو اس کو اپنے بعد خاندانی فساد کے لئے نہ چھوڑے جانا۔ اس کی جائز تقسیم زندگی میں ہی کر جانا۔ میں نے باپ کے بعد بھائی کو بھائی سے وراثت پر دست و گریبان ہوتے دیکھا ہے۔


- میرے بیٹے کھیلوں میں شطرنج سب سے بہتر ہے اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ بھی ہے۔


- میرے بیٹے جہاں سیاسی و مذہبی آن لائن جہادی چغد نظر آئے وہیں اس کا سر بلاک سے کچل دینا۔ 


- میرے بیٹے اگر کسی عمل یا تمہارے کسی خداداد فن سے تم کو شہرت مل جائے تو شکر ادا کرنا اور شہرت کے دھوکے میں مت ڈوب جانا۔ یہ سب مایا ہے۔ میں نے اپنے کئی احباب کو انا کا شکار ہو کر خود فریبی میں مرتے دیکھا ہے۔ سات ارب انسانوں میں کوئی ایک بھی "ناگزیر" نہیں اور خود کو ناقابل بدل سمجھنے والوں سے قبرستان بھرے پڑے ہیں۔


- میرے بیٹے تمہارے دادا بہت سخت مزاج تھے مگر میں اپنے مزاج کی وجہ سے سخت گیر نہ بن پایا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم فاتحہ پڑھنے اپنے "یار پاپا" کی قبر پر نہ آ سکو ۔۔۔


آخر میں دعا ہے کہ رب العزت تم کو بیاہے جانے کے بعد بھی سکون کی زندگی عطا کرے۔ 


تمہارا باپ

سید مہدی بخاری


نوٹ: میرے بعد میرا سب کچھ تمہاری ماں کا ہے کہ جیتے جی بھی اسی کا تھا۔ ہو سکے تو اسے آن لائن شاپنگ سے کبھی نہ روکنا۔


نشرِ مُکرَّر


My Dear Son. A Father Advice To Son. Urdu Blog. Betay Ko Bap Ki Waseyat, wasiyat, Will, Advices To Son, A Father Letter To Son. Urdu Letters, Pashto Pedia Times Letters.

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه ده جا

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu&qu

Pashto Calendar. Calendar Of Months In Pashto

Pashto Calendar. Calendar Of Months In Pashto. Pashto Names Of Calendar Year 2022, 2023, 2024, 2025 Pashto Calendar: Names Of Months And Its Span In Pashto بېساک              Besak       (Apr—May) جېټ                Jheet       (May—Jun) هاړ                  Harh           (Jul—Jul) پشکال.            Pashakal         (Jul—Aug) بادرو               Badro        (Aug—Sep) اسو                Asu         (Sep—Oct) کتک               Katak         (Oct—Nov) مګن               Magan        (Nov—Dec) پوه                Po         (Dec—Jan) ما                  Ma       (Jan—FebF) پکڼ               Pagan        (Feb—Mar) چېتر             Chetar         (Mar—Apr) Pashakal Starting Date Is 14 July 2022.  Pashakaal Ending Date Is 14 August 2022. د پشکال ګرمي پۀ زور ده  زلفې دې غونډې کړه چې نۀ دې تنګوينه ټپه۔ په مخ یې پَشم دَ خولو دې دَ لمر په خوا دَ ملغلرو پړک وهینه۔ په اننګو کښي قوتۍ دي د پشکال خولي پري ډنډ ولاړي دینه Badro Starting Date Is 15 August 2022. Badro Ending Date Is 14 September 2022. Aso