Pashtuno Ki Ghairat Aur Nai Dunya. Pashtun Honor And Modern World.
"پختونوں کی غیرت اور نئی دنیا"
By Nida Ishaq.
"کیا پختون اپنے بچوں کو یہ بتانا بھول گئے ہیں کہ تاریخ میں ہماری قوم نے بہادری کے جھنڈے گاڑے ہیں. کیا اب ہمارے بچوں کا مقدر آنسو بن گئے ہیں؟؟ کہاں گئی ہماری غیرت؟؟"
مندرجہ بالا الفاظ میں نے پشتو کمیونٹی کے ایک فیس بک پیج پر ملاخطہ کیے، ایسے بیشمار فیس بک پیجز پر اس قسم کے لاتعداد جذباتی مکالمے پڑھنے کو مل جاتے ہیں. لیکن آج کی دنیا میں جب ٹیکنالوجی سے تیارکردہ امریکی ڈرون گرتا ہے تو تمام پختونوں کی غیرت اور بہادری مل کر بھی اسے نہیں روک سکتی
ماضی پر فخر کرنا اچھی بات ہے لیکن ماضی کو ہی تھامے رکھنا کہاں کی عقلمندی ہے؟؟
مجھے سیاست یا تاریخ کا کچھ خاص علم نہیں لیکن پختون کمیونٹی سے تعلق کی بناء پر میں ان پوائنٹس کو بیان کرنا چاہوں گی جو سننے میں بہت معمولی اور فضول لگتے ہیں لیکن انکا اثر میرے مشاہدے کے مطابق بہت گہرا ہے، اور ان آنسوؤں کے لیے ذمہ دار معلوم ہوتے ہیں جو ہماری قوم کی آنکھوں میں ہیں.
*ہماری غیرت اور بہادری کے لیے اس جدید اور
consumer society
میں کوئی جگہ نہیں ہے
*کھوکھلی مہمان نوازی(جس کی قیمت خواتین کو سارا دن کچن میں گزار کر خود کو اور اپنے بچوں کو اگنور کرکے ادا کرنی پڑتی ہے) اور عزت غیرت نے پختون خواتین کو محدود کر رکھا ہے.
*آپ کے پاس
resources
ہیں نہیں لیکن بچوں کی لائن لگانی ہے، اور ان بچوں کو ظلم سہنے اور سسکنے کے لیے چھوڑ دینا ہے
وہ روایات یا وہ عقیدے جو موجودہ دور میں آپ کے ساتھ ہورہے ظلم اور تشدد کی وجہ بنیں انہیں بدلتی دنیا کے ساتھ بدلنا ضروری ہے، ورنہ بینرز پکڑے سڑکوں پر بیٹھے رہئیے!! اس نئی دنیا میں کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ آپکے ساتھ ہورہے ظلم کی روداد یا ماضی میں وقع پذیر بہادری کے قصے سنے.
(جن پختونوں یا تاریخ اور سیاست کا علم رکھنے والے افراد کو لگتا ہے کہ میں غلط پوائنٹس زیرِ بحث لائی ہوں اور مجھے شاید معاملات کا علم نہیں تو وہ کومنٹ سیکشن میں میرے تجزیے کی تصحیح کر سکتے ہیں)
ندا اسحاق
Pashtuno Ki Ghairat Aur Nai Dunya. Pashtun Honor And Modern World. Pashtuns And Modern World. Modern Consumer World And Pashtun Society. Pashtun's honor And Modern Times. |
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.