Pashtuns In Karachi Sindh. History Of Pashtun Sindhi Racial Conflicts. By Amaar Ali Jan.
What Happens to Pashtuns In Karachi.
1985 میں کراچی میں بشرا زیدی نامی ایک سٹوڈنٹ ایک ٹریفک حادثےمیں ہلاک ہوگئیں۔ ڈرائیور پشتون تھا اور بشرا زیدی مہاجر۔ اس واقعے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی جس میں کئی معصوم لوگ جاں بحق ہوگئے۔ ریاست کو بھی موقع مل گیا کہ وہ ترقی پسند سیاست کا خاتمہ کرکے لسانیت کی ہوا بھڑکائے۔ سندھ بھر میں سیاست کو زبان کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا جس کی وجہ سے سندھ میں پچھلے 35 سالوں میں خون بہتا رہا اور اسٹیبلشمنٹ کی پوزیشن مضبوط ہوتی گئی۔
سندھ کو ایک بار لسانیت کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ ایک طرف سندھی قوم ہے جس کو پچھلے 75 سالوں میں طاقت کے مراکز سے دور رکھ کر معاشی اور سماجی استحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے اور انہیں شہری علاقوں سے بے دخل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پشتون ہیں جن کی زمیں کو ریاست نے کرائے کی جنگوں کے لئے استعمال کیا ہے اور ان کو اپنے تباہ شدہ علاقوں سے ہجرت کرنے پر مجبور کیا ہے۔ دونوں اس ریاست کی بدمعاشی کا شکار ہیں لیکن افسوس کہ حالات نے آج ایک غریب سندھی کو ایک غریب پشتون کے خلاف لا کھڑا کیا ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر افسوسناک بات یہ ہے پشتون اور سندھی کی اس لڑائی میں فائدہ صرف پنڈی کا ہوگا۔
یہ وقت ہے کہ سندھیوں اور پشتونوں کے ذمہ دار لیڈران ایک جرگہ یا کانفرنس بلائیں جس میں معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ دونوں طرف اتنے معقول لوگ موجود ہیں کہ کوئی حل نکل آئے۔ لیکن اگر یکطرفہ طور پر محنت کشوں نے ایک دوسرے پر حملے کرنا شروع کردیئے تو پاکستان مزید تاریکی کی طرف چلا جائے گا۔
مظلوم قوموں اور محنت کشوں کا اتحاد ہی امن کا ضامن ہے۔
Aamaar Ali Jan.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.