President Of India, Chai Walla PM, Nawaz Sharif And Mushahidullah.
میں نے نواز شریف کو کہا مرحوم مشاہداللہ کو صدر بنا دو پاکستان کے محنت کشوں کی نمائندگی ہو جائے گی ۔
اس نے جواب دیا یار کیا کروں مقتدرہ قوتوں کو مشاہد صاحب کا فیس اچھا نہیں لگتا۔
ہمارے ہاں چہرہ اور بیک گراونڈ دیکھ کر صدر وزیراعظم اور ممبران چنے بنے جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں نااہل نالائق مکے کے بدو ہمارا مقدر بن جاتے ہیں۔ اسی ٹریش کی وجہ سے آج ملک ڈیفالٹ اور سیاسی عدم استحکام کی شکل میں ہمارے سامنے کھڑا ڈگمگا رہا ہے ۔
بھارت کے من موہن کا چہرہ بہت چھوٹا تھا لیکن ماہر معاشیات تھے ، شائن انڈیا کے نعرے کے ساتھ اٹھے اور دس سال میں ملک کو زیرو سے اٹھا کر 47 ارب ڈالرز زرمبادلہ رکھنے والا ملک بنا دیا۔ ہینڈسم تھے نہ ہیرو لیکن سر میں خوبصورت دماغ تھا اور سینے میں دردمند دل سو دونوں کامل اعضاء ملے تو اکلیمت کی مثال بن گئے۔
مودی چائے والا وزیراعظم بنا تو آج بھارت دو سو چالیس ارب ڈالرز زرمبادلہ رکھنے والا ملک ہے ۔ چہرہ کسی ھیرو کا نہیں عام ہندوستانی کا چہرہ ہے۔ جیسے ہم ساؤتھ ایشین ہوتے ہیں لیکن قوم و ملک کی وہ خدمت کی کہ آج پاکستانی بھی بھارت میں شامل ہونے کے لئے مرے جا رہے ہیں ۔
قومی زندگی میں بلاک ھیڈڈ ہینڈسم بھی مجسمہ ہے اور شارپ ھیڈڈ شارٹ فیس بھی ناخدا ہے جو قوم کی نیا پار لگاتا ہے۔
اور ادھر ماؤنٹ بیٹن کی کھینچی ہوئی لیکیر کے اس طرف جیدھر چہرہ پرست بستے ہیں جنکے چیندہ ہینڈسم نے ملک ڈیفالٹ کر جانے کے کنارے پر پہنچا دیا ہے۔ یہاں تک ریاستی بینک بھی بین الاقوامی ادارے کو لکھ کر دے دیا۔ صد حیف ،حیف، صد حیف ۔
ستم یہ ہیکہ ہم اب بھی عقل کو ہاتھ نہیں ڈال رہے اور اسی چکر میں گھن چکر بنے ہوئے ہیں
اور اب
لیجئے بھارت کی نئی صدر سے ملئے! اور ملکر اپنے گریبانوں میں جھانکئے اور دیکھئے آپکے اجلے چہروں کے پیچھے کی نااہلی کی کالک کو کوئی مصفا آئینہ تو نہیں دکھا رہا۔ آفرین ہے بھارتیو آفرین کہ تم نے ایک عام سی غریب عورت کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور دنیا کے دوسرے نمبر پر آبادی والے ملک کی صدر بنا دیا ۔۔جبکہ لیکیر کے اس طرف اسے کوئی ماسی نہ رکھے ۔۔ سرخ سلام بھارت ۔۔۔۔
برکت حسین شاد
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.