Russia, Russian Languages And Russian Demography. Urdu Info About Russia.
روس کی آبادی اور روسی زبان
روس کی آبادی 14 کروڑ 65 لاکھ سے کچھ کم ہے- روس کا شمار دنیا کے دس سب سے کثیر آبادی والے ممالک میں ہوتا ہے- لیکن پچھلے چند برسوں میں ہمارے ملک کی آبادی میں سالانہ 7 تا 8 لاکھ افراد کی کمی ہونے لگی ہے-
پاکستان اور بھارت کی طرح روس بھی کثیر قومی ملک ہے- یہاں ایک سو سے زیادہ قوموں سے تعلق رکھنے وانے لوگ آباد ہیں- قومی گروپوں کا تقریبا ً آدھا حصہ ایسی قومی اقلیتیں ہیں جو دس ہزار افراد سے کم ہیں-
روس کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں جو قومیں آباد ہیں یعنی چوکچی، نینیتس، نیو اور دومان، ان کی تعداد چند سو سے ایک ہزار افراد تک ہے- 20 ویں صدی تک ان کی اپنی رسم تحریر نہیں تھی- لیکن روسی ماہرین لسانیات نے ان کی قومی رسم تحریر وضع کرنے میں مدد کی تھی اور ان قوموں کے لوگوں کو اپنی مادری زبان میں اخبارات شائع کرنے، کتابیں لکھنے اور بچوں کو پڑھانے کا موقع ملا-
روس میں آباد قومیں اپنی اپنی زبان بولتی ہیں- مگر روس کی سرکاری زبان روسی ہے- یہ ہمارے ملک کے 80 فی صد باشندوں کی مادری زبان ہے جو قوم کے روسی ہیں- قدیم زمانے سے روسی زبان بین الاقوامی میل جول کی زبان ہے- یہ زبان ہمارے ہاں آباد قوموں کو ایک ہی ریاست میں متحد کئے جانے میں مددگار ثابت ہوئ تھی- آج کل بھی روسی زبان روس کے باشندوں میں یکجہتی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے- ہمارے ملک میں ریڈیو اور ٹی وی پروگرام روسی زبان میں نشر ہوتے ہیں، روسی زبان میں اخبارات اور رسائل شائع کئے جاتے ہیں اور سرکاری دستاویزات جاری کی جاتی ہیں-
لیکن آئین کے تحت روس کے ان صوبوں میں حہاں قومی اقلیتیں رہتی ہیں روسی زبان کے ساتھ ساتھ ان کی قومی زبانوں کو بھی سرکاری زبان کا رتبہ دیا گیا ہے- مثال کے طور پر تاتارستان میں تاتار زبان، چوواشیا میں چوواش زبان، چیچنیا میں چیچن زبان کو دوسری سرکاری زبان قرار دیا گیا- ایسے ہر صوبے اور ہر رپبلک میں قومی اسکول موجود ہیں حہاں بچوں کو قومی زبان میں پڑھایا جاتا ہے- علاوہ ازیں ان علاقوں میں قومی زبانوں میں ذرائع ابلاغ عامہ بھی موجود ہیں- یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ روسی آئین کے مطابق ہر شہری کو اپنی مادری زبان استعمال کرنے کا حق حاصل ہے-
مزید بر اں ہمارے ملک میں روسی زبان کے بارے میں ایک قانون کار فرما ہے جس کا مقصد روسی زبان کی خصوصیات اور پکیزگی کی حفاظت کرنا، ملک بھر اس کی بلا روک ٹوک ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا اور روسی زبان کے ذرئعہ قومی اتحاد کو مستحکم بناتے ہوۓ ریاست کی سلامتی اور علاقائ وحدت کی ضمانت دینا ہے-
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.