𝘼𝙛𝙜𝙝𝙖𝙣 𝘼𝙨𝙩𝙧𝙤𝙣𝙖𝙪𝙩. Abdul Ahad Momand, Afghan Pashtun Astronaut. Life Story Of Pathan Astronaut, Abdul Ahad Momand.
پہلا پٹھان خلاباز
پوسٹ کا ٹائٹل دیکھ کر شاید آپ چونکے ہوں۔ ممکن ہے آپکی رگِ ظرافت جو ہمارے معاشرے میں کچھ خاص نسلوں کے لیے اُبھرتی ہے اور جو انگریزوں کا ایک تحفہ سمجھ کر آپ قبول کر چکے ہیں، پھڑک رہی ہو اور آپ پوسٹ پڑھنے سے پہلے ہی کوئی کمنٹ داغ دیں۔ مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ خلا میں ایک پٹھان جا چکا ہے۔
ملئے عبدالاحد مومند صاحب سے۔ یہ پہلے پٹھان اور افغان ہیں جو 1988 میں خلا میں گئے۔ عبدالاحد مومند کا تعلق افغانستان سے ہے۔ یہ 1959 میں افغانستان کے صوبے غزنی کے ایک چھوٹے سے قصبے سردیبند میں پیدا ہوئے۔ 62 سالہ
عبدالاحد مومند ماضی میں افغان فضائیہ میں پائلٹ تھے۔
17
سال کی عمر میں کابل پولیٹیکنک یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد یہ سوویت یونین میں پائلٹ بننے کی تربیت کے لیے چلے گئے۔
1981
میں افغانستان واپسی پر وہ افغان فضائیہ میں پائلٹ بھرتی ہوئے اور پھر ترقی پاتے چیف نیویگیٹر کے عہدے تک پہنچ گئے۔1984 میں وہ دوبارہ سویت یونین کی گارگیرین ائیرفورس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے چلے گئے۔ یہاں 1987 میں تربیت کے کچھ ہی عرصے بعد انکی اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث انہیں سوویت یونین کے
Intercosmos Project
میں منتخب کر لیا گیا۔ خلابازی میں کچھ عرصہ تربیت کے بعد 1988 میں یہ سوویت کمانڈر ولادمیر لِیخوف کے قیادت میں تین رکنی انسانی مشن کا حصہ بنے جو 29 اگست 1988
کو سوویت سپیسکرافٹ
Soyouz TM-6
کے ذریعے سوویت خلائی سٹیشن
Mir
کو روانہ ہوا۔
نو دن خلائی سٹیشن
Mir
پر رہنے کے دوران اُنہوں نے مختلف سائنسی تجربات کیے جن میں انسانی جسم پر خلا کا اثر، فلکی مشاہدات وغیرہ شامل تھے۔ اس مشن کے دوران خلا سے اُنہوں نے اپنے وطن افغانستان کی تصاویر بھی لیں۔اور دلچسپ بات کہ سٹیشن پر موجود ممبران کے لیے خلا میں افغان چائے بھی تیار کی۔
اُنہوں نے اس وقت کے افغان صدر نجیب اللہ سے بھی ویڈیو کانفرنس کی۔ اس دوران صدارتی محل میں انکی والدہ بھی موجود تھیں جن سے اّنہوں نے پشتو زبان میں گفتگو کی۔ یوں پشتو خلا میں بولی جانے والی چوتھی زبان بن گئی۔ اُنہیں 7 ستمبر 1988 میں ہیرو آف سوویت یونین کا خطاب دیا گیا۔
1992
میں نجیب اللہ کی حکومت کے خاتمے پر وہ جرمنی ہجرت کر گئے اور آجکل وہیں سکونت اختیار کی۔
#ڈاکٹر_حفیظ_الحسن
𝘼𝙛𝙜𝙝𝙖𝙣 𝘼𝙨𝙩𝙧𝙤𝙣𝙖𝙪𝙩. Abdul Ahad Momand, Afghan Pashtun Astronaut. Life Story Of Pathan Astronaut, Abdul Ahad Momand. Pehla Pathan Khela Baaz, Khelabaz Pathan. |
Tags, Metadata And Keywords.
𝘼𝙛𝙜𝙝𝙖𝙣 𝘼𝙨𝙩𝙧𝙤𝙣𝙖𝙪𝙩. Abdul Ahad Momand, Afghan Pashtun Astronaut.
Life Story Of Pathan Astronaut, Abdul Ahad Momand. Pehla Pathan Khela Baaz, Khelabaz Pathan.
Pashto Spoken In The Space. Pashto Biography Of Afghan Astronaut Abdul Ahmad Momand. Pashto Spoken Language In The Space.
پہلا پٹھان خلاباز!!
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.