Atheist, Liberal, Secular, Communist, Socialist Explained In Urdu. Monarchy And Democracy.
By Mubasir Zaidi. Urdu Blog
بہت سے لوگ سال بھر سمجھ دار لوگوں کو لبڑل کہہ کہہ کر طنز کرتے رہتے ہیں۔ اس سے ان کا مقصد ملحد یا مذہب دشمن ہوتا ہے۔ سیکولر کو بے دین کے معنوں میں لیا جاتا ہے۔ کمیونزم اور سوشلزم کو ہم معنی سمجھا جاتا ہے۔ یہ سب غلط تصورات ہیں۔
میں ان اصطلاحات کی درست تعریفیں لکھ رہا ہوں۔ انھیں سنبھال لیں اور آئندہ ان کے مطابق برا بھلا کہیں۔
Who Is Atheist? Explained In Urdu.
ملحد یا دہریہ
جو خدا کا وجود تسلیم نہ کرے۔ اس کا کسی سیاسی یا معاشی نظام سے تعلق نہیں۔
Who Is Agnostic ? Agnostic Explained In Urdu
اگنوسٹک
جو خدا کا انکار بھی نہ کرے اور وجود پر شک بھی کرتا ہو۔ اگنوسٹک سمجھتے ہیں کہ انسان ابھی حقیقت جاننے کے قابل نہیں ہوا۔ یہ بھی کسی سیاسی یا معاشی نظام سے تعلق نہیں رکھتا۔
Who Is Communist? Communist Explained In Urdu
کمیونسٹ
ایسے نظام پر یقین رکھنے والا جس میں ریاست تمام وسائل کی مالک ہوتی ہے۔
Who Is Socialist? Socialist Explained In Urdu
سوشلسٹ
ایسے نظام پر یقین رکھنے والا جس میں تمام شہری ریاست کے تمام وسائل کے مشترکہ وارث ہوتے ہیں۔
Who Is Capitalist? Capitalist Explained In Urdu
کیپٹلسٹ
سرمایہ دارانہ نظام کا حامی۔ اس نظام میں ہر شہری کو زیادہ سے زیادہ دولت کمانے اور اثاثے بنانے کا حق ہوتا ہے۔
Who Is Secular? Secular Explained In Urdu
سیکولر
کوئی فرد نہیں بلکہ ریاست سیکولر ہوتی ہے۔ سیکولزم کا مطلب بے دین نہیں، صلح کل ہونا ہے۔ اس نظام میں ہر مذہب کا یکساں احترام کیا جاتا ہے۔
What Is Theocracy? Theocracy Explained In Urdu
تھیوکریسی
یہ سیکولرزم کی مخالف یعنی مذہبی ریاست کو کہتے ہیں۔ ایران اور افغانستان اس کی مثالیں ہیں۔
What Is Monarchy? Monarchy Explained In Urdu
بادشاہت
یہ مطلق العنان حکمرانی والی ریاست ہوتی ہے۔ سعودی عرب اس کی مثال ہے۔
What Is Constitutional Monarchy ? Monarchy Explained In Urdu
آئینی بادشاہت
اس میں بادشاہ یا ملکہ نمائشی سربراہ ہوتے ہیں جبکہ ملک میں جمہوری نظام ہوتا ہے۔ حکومت منتخب وزیراعظم چلاتا ہے۔
Who Is Liberal? liberalism Explained In Urdu
لبرل
اس کے معنی ہیں آزاد خیالی۔ یہ کسی نظام کا نہیں، ایک رویے کا نام ہے۔ اس کے ماننے والے آزاد جمہوریت، آزاد معیشت، سیکولرزم، انسانی حقوق، شہری حقوق، اظہار اور مذہب کی آزادی جیسے نظریات پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ مذہب کا متضاد یا اس سے متصادم نہیں۔ مذہبی شخص بھی لبرل ہوسکتا ہے۔
شیعہ ملحد/سنی لبرل/وہابی کمیونسٹ
کوئی سنی یا شیعہ ملحد یا اگنوسٹک نہیں ہوسکتا۔ مذہب کا تعلق عقیدے سے ہے۔
ملحد یا اگنوسٹک کسی مذہبی تہوار یا غم میں شریک ہوسکتا ہے کیونکہ وہ ثقافت کا حصہ ہے۔
کوئی شیعہ یا سنی کمیونسٹ ہو تو سکتا ہے لیکن یہ کمیونزم کی بنیادی تعلیمات کے خلاف ہے۔ کمیونسٹ کو ملحد ہی ہونا چاہیے۔
سنی شیعہ ملحد سب لبرل ہوسکتے ہیں۔ ہر شخص کو لبرل ہونا چاہیے۔
میں عقائد کا قائل نہیں رہا اور اگنوسٹک ہوں۔ لبرل بھی ہوں کیونکہ جمہوریت اور اظہار کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں۔ ان خیالات کے ساتھ شیعہ کلچر کو پسند اور پریکٹس کرتا ہوں۔
عقیدے، کلچر اور تاریخ کو الگ الگ خانوں میں بھی رکھا جاسکتا ہے اور ایک ساتھ بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔
یمن کے زیدیہ فرقے کے لوگ ہاتھ باندھ کے نماز پڑھتے ہیں، حضرت زید کی امامت کے قائل ہیں اور ایران کے ساتھی ہیں۔
اگر آپ کو صرف بلیک اینڈ وائٹ نظر آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کلر بلائنڈ ہیں۔
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.