Chacha Jawad, Kabadi, Zindabad And. Urdu Story Urdu Kahani. By Zaffar Hijazi
ہمارے ایک عزیز اپنے گاوں کے ایک کردار چاچا جواد کی کئی کہانیاں سنایا کرتے تھے۔ایک دفعہ ان کے گاوں اور قریبی گاوں کا کبڈی کا مقابلہ طہ ہوا۔چچا جواد کی ضد پہ اسےٹ میں شامل کرنا پڑا۔ طہ یہ ہوا کہ دوسرے کھلاڑی چچا جواد تک مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو پہنچنے ہی دیں گے
مقابلہ شروع ہوا
پھر اچانک یہ ہوا کہ مخالف ٹیم کا سب سے تگڑا پہلوان باقی کھلاڑیوں کا چکمہ دے کر سیدھا چچا جواد تک پہنچ گیا اور اسے چھو لیا۔ چچا جواد بھی جھپٹے اور مخالف کھلاڑی کی ٹانگوں سے ایسے چمٹے کہ وہ تگڑا پہلوان کوشش کے باوجود خود کو آذاد نہ کروا سکا۔
تماشائیوں نے چاچا جواد زندہ باد کے لگانے شروع کردیے۔ چچا جواد نے ایک ٹانگ پہ ناچتے ہوے سارے گراونڈ کا چکر لگایا اور لوگوں سے خوب داد سمیٹی۔
چچا جواد کے بدقسمتی کہ وہی کھلاڑی ایک بار پھر کبڈی ڈالنے آیا۔ تگڑے کھلاڑیوں نے اسے یاتھ لگا کر انگیج کرنے کہ بڑی کوشش کی مگر ۔
مگر وہ کھلاڑی سیدھا چچا جواد تک جا پہنچا۔ چچا جواد نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے ایک ہاتھ سے چچا جواد کی گردن دبوچی اور دوسرا ہاتھ اس کے پیٹ کے نیچے رکھ کر اسے ہوا میں بلند کر دیا۔ اب منظر یہ تھا کہ چاچا جواد کے ڈیلے باہر نکلے ہوے تھے، ہاتھ اور ٹانگیں ہوا میں معلق ۔۔
معلق تھیں اور وہ پہلوان اسی طرح ناچتے ہوے گراونڈ کا چکر لگا رہا تھا جیسے چاچا جواد نے لگایا تھا۔ 😀😀
حاصل مطالعہ ۔۔اللہ نہ کرے کبھی کسی چاچا جواد کو ٹکر کے کھلاڑی سے واسطہ پڑے۔😀😀😀😀😀😀😀😀😀😀😀
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.