Imran Khan Double Standards. Imran Khan Than And Now.
خان صاحب فرماتے ہیں کہ مجھے ایجنسیوں نے بتایاکہ نوازشریف، زرداری وغیرہ چور ہیں۔۔۔ تو میں فوراً مان گیا کیونکہ انکو پتہ ہوتا ہے ، لیکن جب ایجنسیوں نے مجھے یہ بتایا کہ پنکی اور گوگی ہیرے کی اور بھاری رشوت لیکر ٹرانسفر پوسٹنگ اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو NOC جاری کرواتی ہیں تو میں نے یقین نہیں کیا، کیونکہ انکو اتنا نہیں پتہ جتنا مجھے پتہ ہے۔۔۔
جب ایجنسیوں نے مجھے بتایا کہ سلمان شہباز نے چائنہ سے کمشن لی تو مجھے یقین ہو گیا کہ یہ سچ ہے لیکن جب عثمان بزدار ، پرویزخٹک اور فرح گوگی کے بارے میں بتایا کہ وہ کمشن اور کیک بیک لیتے ہیں تو میں نے یقین نہیں کیا،،،،
جب سفیر نے بتایا کہ امریکہ نے سازش کی ہے تو میں نے فورا یقین کر لیا۔۔۔ لیکن جبایجنسیوں نے بتایا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی تو میں نے یقین نہیں کیا۔
جب پانامہ پیپرز نے نوازشریف کی چوری کی رپورٹ جاری کی تو مجھے یقین ہوگیاکہ یہ نوازشریف چور ہے، لیکن جب فنانشل ٹائم اور پنڈورہ لیکس کی رپورٹ آئی تو مجھے لگا یہ جھوٹ ہے۔۔۔
جب عارف نقوی نے پیسے بھیجے تو مجھے یقین ہو گیا کہ یہ پاکستانی اورسیز نے فنڈنگ کی ہے تو مجھے یقین تھا کہ یہ جائز اور حلال ہے ، لیکن جب اکبرایس بابر نے فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ کے ثبوت دکھائے تو مجھے معلوم ہو گیا کہ جھوٹ بول رہاہے۔
جب الیکشن کمشن نے نوازشریف کونااہل کیا تو مجھے یقین ہوگیاکہ فیصلہ درست اور الیکشن کمشن غیرجانبدار ہے۔
لیکن جب الیکشن کمشن نے میرے خلاف فیصلہ دیا حساب مانگا تو مجھے پتہ چلاکہ یہ تو جابندار ہیں اور سازش کررہےہیں۔
جب ایم کیو ایم باب اور ق لیگ میرے ساتھ ملے تو مجھے یقین ہوگیاکہ یہ محب وطن اور نفیس لوگ ہیں، لیکن جب چھوڑکر پی ڈی ایم کیساتھ گئے تو پتہ چلاکہ یہ تو غدار ہیں۔
جب جہانگیرترین آزاد ارکان لایا تو مجھے یقین ہوگیاکہ یہ سب ایماندار مخلص اور جمہوری لوگ ہیں، لیکن جب انہوں نے ن لیگ کا ساتھ دیا تو پتہ چلاکہ یہ تو لوٹے ہیں،،،،
عمران خان بہت وڈی فلم ایے۔
Iqbal Ahmad Khan
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.