Maharaja Ranjeet Singh And Quran. Urdu Info by Shehzad Nasar.
مہاراجہ رنجیت سنگھ اور قرآن حکیم
رنجیت سنگھ نہایت روشن خیال تھااس نے پنجاب میں پہلاچھاپہ خانہ قائم کیا- راوی ندی میں بهاپ سے چلنے والی مشینی کشتی چلائی- فوج کو جدید یورپی انداز سے ٹریننگ دی-پنجاب میں انگریزی تعلیم رائج کرنے کی کوشش کی- بندوق اور کارتوس کا کارخانہ قائم کیا۔
رنجیت سنگهہ نہایت ساده مزاج مہاراجہ تها- وه تخت کے بجائے معمولی نشست پر بیٹهتا تها- اپنی ریاست میں سختی سے ظلم و زیادتی کو بند رکها تها- ہر مذهب کا احترام کرتا تها-
ایک مسلمان خوشنویس نے قرآن کا ایک نسخہ تیار کیا- وه اس کا دس ہزار روپیہ چاہتے تهے- مگر رامپور ، لکهنو اور حیدرآباد کے نواب اتنی رقم دینے پر راضی نہیں هوئے- اس کے بعد وه اس نسخہ کو لے کر لاهور پہنچے- اور رنجیت سنگهہ کے سامنے اس کو پیش کیا-
مہاراجہ کرسی سے اٹهہ کر کهڑا هو گیا- قرآن کو بوسہ دیا اور اسی وقت دس ہزار روپیہ کی ادائگی کا حکم صادر کر دیا-
مہاراجہ کا وزیر خارجہ ایک مسلمان فقیر عزیز الدین تها- اور بہت سے مسلمان اس کے یہاں اعلی عہدوں پر تهے-رنجیت سنگهہ ہندی ،پنجابی کے علاوه اردو فارسی زبان بخوبی جانتا تها-
اس کے یہاں دفتر کی زبان فارسی تهی-
(نوٹ: وہ نسخہ مہاراجہ رنجیت سنگھ نےوزیر خارجہ پنجاب فقیر عزیزالدین کو دے دیا ،جو ان کی خویلی فقیر خانہ حکیماں بازار بھاٹی گیٹ لاہور میں محفوظ تھا بعد ازاں فقیر عزیر الدین کے اگلوں نے وہ نسخہ لاہور میوزیم کو دے دیا جو آج بھی وہاں محفوظ ہے )۔
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.