Vermox Tablets, Local Doctor, Medicine Company And Sale Story. Urdu Funny Story With Morale.
ایک گاؤں میں ورموکس
(vermox)
پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا بہت بکنے لگی۔ پورے ایک ضلع جتنی ورموکس صرف اسی ایک گاؤں میں بک رہی تھی۔
دوا بنانے والی کمپنی بھی حیران تھی۔ کمپنی کے ایم ڈی نے خود گاؤں وزٹ کرنے کی ٹھان لی۔
مصیبتیں جھیل کر، دھکے کھا کر، گرمی میں صحرائی گاؤں گیاتو پتہ چلا کہ یہاں کوئی ڈاکٹر تو نہیں ہے،ایک اکلوتا عطائی طبیب ہے، جو کسی ڈاکٹر کے پاس کچھ عرصہ رہنے کے بعد یہاں پریکٹس کرنے لگا تھا۔کمپنی کے بندے نے اپنا تعارف کرایا اور آنے کی وجہ بتائی تو عطائی نے اسکو وہیں خاموش کا کہا اور مریض دیکھنا شروع کردیئے
پہلا مریض آیا۔بولا کہ کل باسی روٹی کھالی تھی تو اب میرے پیٹ میں درد ہے۔عطائی نے نسخے میں ورموکس لکھی اور گھر بھیج دیا۔دوسرا آدمی چوٹ کے ساتھ آیا۔ بولا کہ کھجور کے اوپر چڑھا تھا گرگیا۔عطائی نے اسکو بھی ورموکس لکھ دی
۔تیسرا آدمی ناک پہ زخم کے آیا ۔بولا کہ بھینس کا دودھ نکال رہا تھا توبھینس نے ٹانگ ماردی۔عطائی نے اسکو بھی ورموکس تجویز کرکے بھیج دیا۔کمپنی کا ایم ڈی بول اٹھا کہ ان سب کو ورموکس کی کیوں ضرورت پڑی۔؟
عطائی؛ پہلے بندے کو کیڑا تھا تو باسی روٹی کھالی۔دوسرے کو کیڑا تھا، تو کھجور پہ چڑھ دوڑا۔ تیسرے کو بھی کیڑا ہی
تھا کہ بھینس کی ٹانگ کے نزدیک بیٹھااور چوٹ لگوا لی۔تو اس کو بھی
vermox
دے دی
۔عطائی نے مزید کہا ہر آدمی کے اندر ایک کیڑا ھوتا ھے جو اس کو مجبور کرتا ھے اور مشکل میں پھنس جاتا ھے تو میں پہلے اس کیڑے کا علاج کرتا ھوں۔یہ سن کر
MD
جب جانے لگا تو عطائی نے کاغذ پر کچھ لکھ کر اس کو بھی
پکڑا دیا اور جب اسنے اس کو دیکھا تو لکھا تھا
vermox
اس پر وہ بڑا حیران ھوا اور پوچھا مجھے کیوں دے رہے ھو تو جواب میں عطائی بولا اچھی بھلی تمہاری دوائی بک رہی تھیی تمہیں تو خوش ھونا چاہیئے تھا تو یہاں اتنی گرمی میں اتنی دور تمہیں بھی وہی کیڑا ہی لایا ھے نا اس لئے تمہیں بھی لکھ دی ھے۔
Moral of the story :
اچھا خاصہ ملک چل رہا تھا سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا اور آگے بہتری نظر آ رہی تھی لیکن یہاں بھی کچھ لوگوں کو کیڑا تھا جس کی سزا پوری قوم بھگت رہی ھے ۔ کاش کوئی انکو بھی
vermox
تجویز کر دیتا ہوں
Mebendazole (MBZ), sold under the brand name Vermox among others, is a medication used to treat a number of parasitic worm infestations.
This includes ascariasis, pinworm infection, hookworm infections, guinea worm infections, hydatid disease, and giardia, among others. It is taken by mouth
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.