Skip to main content

General Hamid Gul About Wali Khan Baba, Ghulam Ishaq Khan And Presidency

General Hamid Gul About Wali Khan Baba, Ghulam Ishaq Khan And Presidency  


جنرل حمید گل کی یاداشتیں قومی تاریخ کی ایک اہم دستاویز ثابت ہوں گی ۔

 اس کا صرف ایک ہی چھوٹا سا گوشہ جان لیجئے، 

آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ اپنے خلاف جانے والا سچ بھی کیسا کھرا آنے والا ہے ۔

سینئر صحافی دوست سیف اللہ خالد ان سے سوال پوچھتے ہیں 

آپ پاکستانی سیاستدانوں میں سے سب سے زیادہ عزت کس کی کرتے ہیں؟

 وہ کہتے ہیں : خان عبد الولی خان کی 

وجہ پوچھی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ جب 88 کے عام انتخابات ہوگئے تو صدر کے انتخاب کا مرحلہ بھی درپیش تھا ۔ 


چونکہ جنرل ضیاء شہید ہوگئے تھے اور غلام اسحاق خان قائم مقام صدر تھے ۔

چنانچہ میں نے بطور ڈی جی، آئی ایس آئی تین سیاستدانوں کو ملاقات کے لئے دعوت نامہ جاری کیا ۔ 

تاکہ ان کا انٹرویو کرکے طے کیا جاسکے کہ 

ان میں سے کون اگلا صدر پاکستان ہونا چاہئے ۔

 ان میں سے ایک نوابزادہ نصر اللہ خان ، 

دوسرے غلام اسحاق خان اور

تیسرے خان عبدالولی خان تھے ۔ 

خان عبدالولی خان نے میرے دعوت نامے کی پشت پر یک سطری جواب لکھ کر بھیج دیا اور ملاقات کے لئے نہ آئے.. اس سطر میں کیا لکھا تھا ؟ 

انہوں نے لکھا تھا :


 میں ایسی صدارت پر لعنت بھیجتا ہوں جس کے لئے تمہیں انٹرویو دینا پڑے 



General Hamid Gul About Wali Khan Baba, Ghulam Ishaq Khan And Presidency. Saifullah Khalid About Hamid Gul And Wali Khan Of ANP. President Ghulam Ishaq, Wali Khan And General Hamid Gul of Pak ISI.

Comments