Taqdeer, Short Urdu Story By Saadat Hassan Manto. Urdu Story
وہ سخت حیران تھی ۔ کہ لوگ امیر اور غریب کیوں ہوتے ہیں جبکہ ہر انسان ایک ہی طرح ماں کے پیٹ سے پیدا ہوتا ہے ۔ اس سوال کے حل کے لئے اس نے اپنے دماغ پر بہت زور دیا مگر کوئی خاطر خواہ جواب نہ مل سکا
ایک اور چیز جو اسے پریشان کر رہی بھی دو یہ تھی کہ جب اس کا خاوند اپنی جان پر کھیل کر سمندر کی گود سے مچھلیاں چھین کر لاتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ مارکیٹ کا مالک بغیر محنت کئے ہر روز سینکڑوں روپے پیدا کرلیتا ہے
اُسے یہ بات خاص طور پر عجیب سی معلوم ہوئی کہ محنت تو کریں ماہی گیر اور نفع ہو مارکیٹ کے مالک کو ۔ رات بھر اس کا خاوند اپنا خون پسینہ ایک کر دے ۔ اور صبح کے وقت آدمی کمائی اس کی بڑی توند میں چلی جائے ۔۔۔۔۔۔
ان تمام سوالوں کا کچھ جواب نہ پا کر وہ ہنس پڑی ۔ اوربلند آواز میں کہنے لگی :۔ مجھ کم عقل کو بھلا کیا معلوم ہو ۔ یہ سب کچھ خدا جانتا ہے____ مگر ۔اس کے بعد وہ کچھ کہنے والی تھی کہ کانپ اٹھی
_____" اے خدا، میں گنہگار ہوں۔ تو جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے ۔۔۔ ایسا خیال کرنا کفر ہے"۔
سعادت حسن منٹو
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.