Why Afghans Hate Pakistan And Pakistanis? Pak Afghan Match Analysis. Urdu Match Review 2022
افغان ٹیم کا رویہ دیکھ کر حیرت زدہ ہونے والے لوگ، یاد رکھیں کہ اس قوم پر جنگ مسلط ہوئے پانچویں دہائی چل رہی ہے. جنگ انسانی زندگی اور نفسیات پر اتنے برے اثرات مرتب کرتی ہے. جو لوگ خود جنگ میں ملوث رہے ہوں انکے نفسیاتی مسائل اس سے شدید تر. انکی تیسری نسل اسی حالت میں پلی بڑھی
ایسے میں لوگ ہر چیز کو جنگی جنون سے لیتے ہیں. مارو یا مر جاؤ. اپنے پیاروں کو کھو چکے ہوتے ہیں اور شاید ہی کسی خاندان کی کڑیاں پوری.
رہا نمک حرام ہونے کا سوال، انکے نزدیک اس جنگ اور طالبان کو مسلط کرنے کے ذمہ دار ہم (پاکستان) ہے. اور اس پر انکی کوئی دو رائے نہیں.
ہمیں بس اس بات پر غور کرنے کی ضرورت کہ ملک بھر میں تباہی، لاکھوں جانوں کے ضیاع، چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کے بعد ہمارے حصے کیا آیا.
نفرت، دشمنی.
جب سے ملک وجود میں آیا، ہم نفرتیں بیج رہے ہیں. انڈیا، بنگلہ دیش ، افغانستان، سچ سننے کی ہمت ہو تو شاید ایران، اور دیگر مسلم ممالک
یعنی ہمسایوں سمیت کسی ملک سے ہمارے دوستانہ تعلقات نہیں.
ملک میں آ جائیں اور سچ سننے کا حوصلہ ہو تو بلوچ، سندھی، پٹھان سب پنجاب سے نفرت کرتے ہیں.
اتنی نفرتوں کے بیچ ترقی، خوشحالی اور امن کے پھول کیسے کھل سکتے ہیں.
ہمیں سوچنا ہو گا، واقعی میں سوچنا ہو گا.
اس بچپنے اور نا عاقبت اندیشی کو ترک کر کے حقائق کو دیکھنا ہو گا.
اپنی غلط پالیسیوں پر باقاعدہ معافی اور آئندہ کے لیے توبہ کرنی ہو گی.
ملک میں سب کو ایک میز پر بیٹھ کر لائحۂ عمل طے کرنا ہوگا.
اداروں کو اپنی حدود کا تعین اور احترام کرنا ہو گا.
صوبائی سطح پر مزید خود مختاری کی ضرورت، تا کہ
نفرتوں میں مزید اضافہ نہ ہو.
سب کو حدود وقیود کی پابندی اور دیگر کو اپنے کام کی آزادی دینی چاہیے،
عدلیہ سمیت کوئی مقدس گائے نہ ہو جب چاہے ہرا بھرا ملک اجاڑ دے. پچھلے پجھتر سالوں میں اس کا کردار شاید سب سے شرمناک.
سوچئے شاید وقت بہت کم.
ہم اور کیا کیا گنوا سکتے ہیں.
خاکم بدہن.
تحریر.. عاکی
@aadigwahi
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.