Difference Between Transgender And Homosexual In Urdu. Urdu Explainer Of Homosexuality And Transgender.
ڈاکٹر محمد طارق محقق اور استاد ہیں، پھر بھی آسان بھاشا میں بات کہہ رہے ہیں۔
Muhammad Tariq
ٹرانس جینڈرز اور ہم جنسیت؟
انگریزی میں جنسی شناخت کیلئے دو الفاظ مستعمل ہیں. Sex اور Gender.
اگرچہ عموماً ان دو الفاظ کو مترادف سمجھا جاتا ہے لیکن ان میں فرق ہے. سیکس ایک بائیولوجیکل شناخت ہے. اس کی بنیاد پر جانداروں کو نر (male) یا مادہ (female) کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور سادہ ترین الفاظ میں اس کا انحصار جانداروں کے گیمیٹس (تولیدی عمل میں حصہ لینے والے خلیوں) کی بنیاد پر کیا جاتا ہے. چونکہ جاندار صرف دو قسم کے
viable
گیمیٹس (جیسے سپرم اور بیضہ) بناتے اس لیے سیکس دو قسم کا ہی ہوسکتا ہے (نر اور مادہ). یعنی یہ بائنری شناخت ہے. اور اس کا انحصار جانداروں کے تولیدی کردار پر ہے.
جینڈر ایک سماجی شناخت ہے اور اس کی بنیاد پر انسان کو بنیادی طور پر مرد اور عورت میں تقسیم کیا گیا ہے (حالانکہ اس کے علاوہ بھی جینڈر ہیں. آگے پڑھئے). نر انسان کو مرد اور مادہ انسان کو عورت کے طور پر دیکھا جاتا ہے. اس کا انحصار دونوں جنسوں کیلئے سماج کے متعین کردہ معیارات پر ہے. جیسا کہ مرد کیسے لگتے ہیں، عورت کیسے بولتی ہے، مرد اور عورت کا کردار کیسا ہوتا ہے، ان کا باہمی تعلق کیسا ہوتا ہے، وغیرہ وغیرہ. چونکہ سماجی معیارات وقت اور جغرافیہ کیساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں اس لیے سماجی کردار اور شناخت بھی بدلتے رہتے ہیں. چونکہ سماجی شناخت کیساتھ معاشرے میں طاقت کی تقسیم وابستہ ہے اس لیے جینڈر کو ایک سیاسی شناخت بھی کہہ سکتے ہیں.
جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے بیرونی جنسی اعضاء کی بنیاد پر اس کے جینڈر کا تعین کر دیا جاتا ہے. زیادہ تر بچے بڑے ہونے کے بعد خود کو سماج کے متعین کردہ جینڈر کیساتھ ہم آہنگ پاتے ہیں. ایسے لوگ
Cis-gender
کہلاتے ہیں. Cis لاطینی لفظ ہے جس کے معنی ہیں ایک ہی جانب. تاہم کچھ بچے بڑے ہونے کے بعد خود کو بچپن میں متعین کئے گئے جینڈر کیساتھ ہم آہنگ نہیں پاتے. یہ لوگ Transgender
کہلاتے ہیں.
Trans
بھی لاطینی لفظ ہے جس کا مطلب ہے مخالف سمت. یعنی جینڈر ایک نفسیاتی شناخت بھی ہے کیونکہ اس کا تعلق انسان کے اندرونی احساسات اور ان احساسات کے اظہار کیساتھ ہے. ٹرانس جینڈر کیلئے ضروری نہیں کہ بچپن میں کسی کو لڑکا کہا گیا لیکن وہ خود کو لڑکی سمجھے یا بچپن میں لڑکی کہا گیا اور وہ بڑا ہو کر خود کو لڑکا سمجھے. کچھ بچے بڑے ہو کر خود کو کسی بھی جینڈر کیساتھ ہم آہنگ نہیں پاتے. اس لئے جینڈر ایک بائنری شناخت نہیں ہے. ٹرانس جینڈر کمیونٹی کا سب سے بڑا مسئلہ ان کا بطور ایک جینڈر شناخت کا ہے.م کیونکہ رجعت پسند سماجوں میں ٹرانس جینڈرز کو ایک باقاعدہ جینڈر کے بجائے ایک
Disorder
سمجھا جاتا ہے. یہ اس کمیونٹی کے خلاف تعصب، نفرت یا ناپسندیدگی کی بنیادی وجہ ہے.
سیکشول اورئینٹیشن (جنسی رجحان) کا انحصار جانداروں کے رومانوی، جذباتی یا جنسی کشش پر ہوتا ہے. اگر ایک ہی جنس کے جاندار آپس میں جنسی یا رومانوی کشش محسوس کریں تو
Homosexuals
کہلاتے ہیں جبکہ مخالف جنس میں جنسی کشش محسوس کرنے والے
Heterosexuals
کہلاتے ہیں. دونوں جنسوں میں کشش محسوس کرنے والے Bisexuals
کہلاتے ہیں. ان کے علاوہ ایسے جاندار بھی ہوتے ہیں جو کسی بھی جنس میں کوئی جنسی کشش محسوس نہیں کرتے. انہیں
Asexual
کہتے ہیں. ٹرانس جینڈر ہوں یا سِز جینڈر، دونوں ہی ہومو سیکشول بھی ہو سکتے ہیں، ہیٹرو سیکشول بھی، بائی سیکشول بھی اور اے سیکشول بھی. یعنی جینڈر کیساتھ اس کا کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.