Russia. History Of Russia Name And Russia Ancient Tribe Russia. Urdu Info
روس کو کیوں ایسے کہتے ہیں؟
روسی زبان میں ملک روس کو "روسیا" کہا جاتا ہے- یہ نام روس کے اس قبیلے کے نام سے وابستہ ہے جو قدیم زمانے میں آج کے روس کے یورپی حصے میں آباد تھا- یہ لوگ جنوب کی طرف سے کوۂ قفقاز کے دامن کے علاقے سے آۓ تھے- تاحال ان علاقوں میں کچھ دریاؤں، شہروں اور لوگوں کے نام بھی قدیم روسی جادو کی کہانیوں اور دانستانی نغموں میں پاۓ جانے والے ناموں سے ملتے ہیں-
دراصل ازمینۂ وسطیٰ کے روسی تاجروں کے مخطوطوں میں لکھا ہے کہ واقعی ایسا روس قبیلہ موجود تھا جس کے لوگ دریاۓ کوُبان کے علاقے میں رہتے تھے- تاجروں نے اس کافی بڑے قبیلے کی طرز زندگی کے بارے میں لکھا تھا اور سفید پتھر کے بنے ہوۓ ان کے مضبوط قلعوں کی تصویر کشی کی تھی- کہتے ہیں کہ روس بہادر اور کافی حد تک جنگ جو تھے- وہ جہاز رانی کے بہت اچھے ماہر بھی تھے- لیکن 9 ویں اور 10 ویں صدیوں میں وحشیانہ خانہ بدوش قبائل نے ان کو شمال کی طرف دریاۓ ڈان اور دریاۓ دنیپر کی جانب پسپا کردیا جہاں سلاو قبائل بسے ہوۓ تھے- ان میں اور روسوں میں قربت کافی تھی- روسوں نے سلاو زبان اپنائ اور جس علاقے میں وہ سلاو قبائل کے ساتھ بس گئے اسے روس کہا جانے لگا- بعد میں اس سے روسیا بنا- اور لوگوں کو روسیوں کا نام دیا گیا-
روسیا ہمارے ملک کا نام ہے لیکن اس کا کوئ مطلب ہے یا نہیں، یہ پتہ نہیں ہے- اس سلسلے میں کچھ قیاس آرائیاں موجود ہیں- ان میں سے ایک حسب ذیل ہے-
"رگ وید" میں دریاۓ راسا کا ذکر ہے جو وطن عزیز میں بہنے والا سب سے عظیم دیا ہے- کئی ماہرین لسانیات نے غور سے جائزہ لے کر یہ نتیجہ اخذ کیا کہ راسا یا روسا ایک ہی دریا کا نام ہے- اور یہ ہمارے دریاۓ والگا کا پرانا نام ہے- اس طرح یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ بہت قدیم دور میں آج کے روسی اور ہندوستانی لوگوں کی زبان اور تہذیب مشترک تھی- اور وہ معقول موسمی حالات والے علاقے میں رہتے تھے جس کی آب و ہوا روس کی آج کی آب و ہوا سے مشابہ ہے-
روسیا یعنی روس نے اپنا نام کبھی نہیں بدلا- 1991 تک 15 خود انتظامی رپبلکوں پر مشتمل سوویت یونین موجود تھی- روس ان رپبلکوں میں سے سب سے بڑی اور ترقی یافتہ رپبلک تھی- روس کا دارالحکومت ماسکو ساری سوویت یونین کا دارالحکومت تھا- سوویت یونین کی حکومت ماسکو میں کام کرتی تھی- اس لیے غیرممالک میں سوویت یونین اور روس میں اکثر فرق نہیں پایا جاتا تھا- سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد اس میں شامل تمام رپبلکیں خودمختار ریاستیں بن گئیں- یوں روس بھی خودمختار ریاست بنا جس کا پورا نام اب وفاق ِروس ہے-
Russia. History Of Russia Name And Russia Ancient Tribe Russia. Urdu Info about Russia Name, Why Russia Is Named Russia. Urdu Blog About Russia History. Pashto Times |
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.