Alexander The Great In Bajaur, Dir Swat, Bazeera. Pashto History Blog
سکندر اعظم کا اورنوس،۔۔۔ایمبولاما ۔۔۔۔وغیرہ
سکندر اعظم باجوڑ کے رستے دیرزیریں اور سوات میں داخل ہوا،بازیرہ یا بریکوٹ ایک بڑا شہر تھا،اس کوفتح کرکے اس کی فوج اورنوس کی طرف بڑھ گٸ ۔
اورنوس کہاں تھا؟
اورل سٹین اور اٹلی کے ماہرین نے شاہراہ سکندر اعظم پر کام کیا ہے،اورل سٹین کے مطابق اورنوس ،پیرسر تھا جو شانگلہ اور دریاے سندھ کے مغربی کنارے پر ایک چوٹی ہے،مگر بریکوٹ سے پیرسر جانا اس زمانے میں ناممکن سی بات لگتی ہے،دوسری بات یہ کہ سٹرابو نے اورنوس کو چارمربع میل میدان لکھا ہے،ایسا کوی میدان پیرسر میں نہیں ہے
بعض مورحین و ماہرین آثار کوہ ایلم کو اورنوس بتاتے ہیں،کیونکہ کوہ ایلم کے اوپر چارپانچ میل مسطح میدان ہے نیز یہاں ایک عظیم ڈھلوان چٹان بھی ہے،مگر مشکل یہ ہے کہ سکندر کے مورخین نے اس ڈھلوان کو دریاے سندھ کی سمت بتادیا ہے(شاید کتابت کی غلطی ہو)
ایک دو ماہرین نے نوگرام ضلع بونیر کو اورنوس بتا دیا ہے،حالانکہ نوگرام سکندر اعظم سے چارسو سال بعد بدھوں کا مستقر بنا تھا
اگر ہم تکے لگانے کے عادی ہوتے،تو جھٹ کہہ دیتے،کہ کوہ کڑامار میں”اوریا“ ایک گاوں ہے اور یہ اورنوس ہے،اورنوس کو ہوڈیگرام بھی بتایا گیا ہے،تاحال فیصلہ نہ ہوسکا،کہ اورنوس کہاں واقع تھا؟
ایمبولاما ایک اور نام ہے جسے انب یا امب خیال کیا جاتا ہے،مگر یہ بوجوہ غلط ہے کیونکہ انب شہر نہیں بلکہ ایک جاگیر یا نوابی کا نام تھا،اور امب مغلوں کے بعد وجود میں آیا تھا
بطلیموس نے ایمبولاما کے مغرب میں پنج پور/پنج گراما کا ذکر کیا ہے،جو دریاے کابل کے شمال پانج بستیاں تھیں،پنج پور سے پنج پیر نکالنا اس لیے غلط ہے،کہ نہ تو ایمبولاما کا یقینی تعین ہوسکا ہے،اور نہ پنج پیر دریاے کابل کے شمال میں ہے
البتہ گھڑی کپورہ،گمبت،کھنڈرے،شہباز گڑھی، وغیرہ دریاے کابل کے شمال میں ہیں،یہی علاقے محمود غزنوی کے وقت میں آباد تھے،اور گنبد میں،میرے مطابق محمود غزنوی کے بیٹے مسعود غزنوی کا مشہد بھی ہے،جس کے دلایل راقم پہلے بھی پیش کرچکا ہے
افسوس یہ ہے کہ ماہرین آثار اس سلسلہ میں گنگ بلکہ غیرمتعلق ہیں،۔۔گڑھی کپورہ کے مضافات میں پانج چھ بڑے بڑے ٹیلے اپنے اندر بہت سے راز چھپاے ہوے ہیں،کون تجسس کرے؟۔۔کون کھداٸ کرواے؟۔۔۔۔
Jamil Yousafzai
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.