Skip to main content

Kerry Packer, The Man Who Bring Revolution In Cricket

Kerry Packer, The Man Who Bring Revolution In Cricket.  Urdu Blog

 
Kerry Packer: The Media Mogul Who Revolutionized Cricket - An In-Depth Look into his Impact and Legacy.




Kerry Packer was an Australian media mogul who revolutionized cricket in the 1970s through his World Series Cricket (WSC) venture. Born in Sydney in 1937, Packer inherited his father's media empire, Consolidated Press, and expanded it into one of the most powerful media companies in Australia. He was also a passionate cricket fan and saw an opportunity to revolutionize the sport through his media company.

In 1977, Packer signed leading cricketers from around the world to play in a rival tournament to traditional cricket, offering them higher pay and more exciting formats. This led to a split in the sport, with many top players choosing to play in the WSC instead of traditional cricket. The success of the WSC ultimately forced the International Cricket Council (ICC) to modernize and improve the game, leading to changes such as the introduction of colored clothing, day-night matches, and more aggressive play.

The WSC was a huge success and attracted huge crowds and television audiences. Packer's innovations included playing cricket under lights, using white balls and colored clothing, and introducing the concept of a "Supertest" match, which was a longer version of the traditional test match. This new format of the game was more exciting and attracted a younger audience.

Packer's impact on cricket was immense. He brought the game to a new level of popularity, and his innovations have become an integral part of the sport today. The WSC was the first step in modernizing cricket, and it paved the way for the Indian Premier League and other T20 leagues that have become so popular in recent years.

Kerry Packer


‏کیری پیکر


آج کل دنیا بھر میں کرکٹ کا بخار چل رہا ہے جس کی وجہ ٹی 20 ورلڈ کپ ہے

آج  جو رنگین کرکٹ ہے اس کا موجد آسٹریلیا کا مشہور بزنس ٹائیکون جناب کیری پیکر صاحب ہیں

کرکٹ کی ابتدا انگلستان سے ہوئی جب سب کچھ سفید تھا ، کپڑے سفید ، کھلاڑی گورے ، ٹی وی بلیک اینڈ وائٹ ، صرف بال

‏کا رنگ لال تھا

اُس وقت کرکٹ کی ایسی شکل نہیں تھی جو موجودہ دور میں ہے

اس سے پہلے کرکٹ میں صرف ٹیسٹ میچ کھیلے جاتے تھے جس کا دورانیہ پہلے 6 دن [ ایک دن آرام کا دن ] تک محیط ہوتا تھا

ایک اور 8 بال کا تھا

پھر ٹسٹ 5 دن کا اور اور 6 بال کا ہو گیا

1971 

میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے

‏درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ہو رہا تھا جو تین دن تک بارش کی نذر رہا اور منتظمین پہلے دو ٹیسٹ ڈرا ہونے پر شائقین کی مایوسی اور اپنے مالی خسارے کے بارے میں کافی پریشان تھے  اس دن پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا آغاز ہوا

 جنوری 1971 کو کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم دن تھا جب پانچ دن کی


‏روایتی ٹیسٹ کرکٹ چند اوورز کی ون ڈے کرکٹ میں سمٹ آئی تھی

اسی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کو نیا رنگ دینے والا اور رنگین کرنے والے کا مختصر نام کیری پیکر تھا اور پورا نام "پیکر کیری فرانسس بلمور" جو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دسمبر 1937 کو پیدا ہوا خاندانی رئیس تھا

جب ان کے والد

‏سر فرینک پیکر کا 1972 میں انتقال ہوگیا  تو انہوں نے  کئی ملین افراد کی کاروباری سلطنت چھوڑ کر گیا  جسے کیری پیکر نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا  آسٹریلیا کا 9 ٹیلیویژن نیٹ ورک بھی ان کے بزنس کا حصہ تھا اور آسٹریلیا میں میڈیا پر ان کی گرفت کافی مضبوط تھی

1977

 میں کیری پیکر نے کرکٹ

‏کے حلقوں میں اس وقت ہلچل مچا دی جب انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ سے میچ ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق پر جھگڑا ہونے کے بعد ورلڈ سیریز کرکٹ کا آغاز کیا جسے لوگ کیری پیکر کرکٹ سیریز [ کیری پیکر کرکٹ سرکس ] کے نام سے جانتے ہیں اس نے ساری دنیا سے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں سے بڑے معاوضے پر


‏معاہدہ کر لیا

کیری پیکر کے ساتھ معاہدے کرنے والوں میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں ویوین رچرڈز ، ڈینس للی ، مائیکل ہولڈنگ ، ٹونی گریگ ، بیری رچرڈز ، ظہیر عباس ، ماجد خان اور عمران خان بھی شامل تھے

کیری پیکر نے ون ڈے کرکٹ کو منظم کر کے نئے انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا اور پہلی

‏دفعہ کھلاڑیوں کو رنگ برنگ ملبوسات پہنائے۔ ڈے اور نائٹ کرکٹ کا آغاز بھی کیری پیکر نے ہی کیا یوں کرکٹ کی تاریخ بدل ڈالی

ساری دنیا کے کرکٹ بورڈز نے کیری پیکر کے خلاف محاذ بنا لیا اور اپنے کھلاڑیوں کو ورلڈ سیریز میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش تو انہوں نے کھلاڑیوں کے معاوضے مزید

‏پڑھا کر کرکٹ بورڈز کی کوششوں کو ناکام بنا دیا

بعد میں آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کیری پیکر کے ساتھ صلح کر لی لیکن اس دوران انہوں نے کرکٹ کو جو رنگینی بخشی وہ آج بھی قائم ہے اور اس میں مزید نکھار آ گیا ون ڈے انٹرنیشنل میچز سمٹ کر 20 اوور تک محدود ہوگئے

ٹی 20 کرکٹ نئی طرز کی کرکٹ


‏ہے جو 2003 میں برطانیہ میں شروع کی گئی۔ اس طرز کی کرکٹ میں دونوں ٹیمیں 20 اوورز پر مشتمل ایک ایک اننگز کھیلتی ہیں

ٹی 20 کرکٹ کا پہلا عالمی کپ 2007 میں جنوبی افریقا میں منعقد کیا گیا جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی

آج اس رنگین کرکٹ کو دیکھنے والوں کو شاید کیری پیکر یاد نہ

‏ہو مگر اس جدید کرکٹ کا بانی کیری پیکر ہی ہے

17 دسمبر کو پیدا ہونے والا کیری پیکر 26 دسمبر 2005 میں گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گیا


ڈاکٹر اطہر حمید


11✍️



Kerry Packer, The Man Who Bring Revolution In Cricket.  Urdu Info Blogs, Pashto Pedia, Urdu Pedia, News, Cricket, Cricket World. Pashto Times. Who Was Kerry Packer.

Kerry Packer

















Comments