Traitors Of Pakistan. Pakistan Kay Ghaddar Loog. Ghadar Koon? Pak Study. Real History Of Pakistan.
تاریخ پاکستان کے غدار
1947
میں امیرالدین قدوائی نے پاکستان کا قومی پرچم ڈیزائن کیا اور 2019 میں ان کے بےقصور پوتے نے 20 ماہ NAB ٹارچر سیل میں کاٹے۔
1906
کو نواب محسن الملک نے مسلم لیگ کی بنیاد رکھی اور 1960 میں ان کے نواسے حسن ناصر کو جنرل ایوب خان نے اذیتیں دے کر مار دیا۔
1921
میں حسرت موہانی مسلم لیگ کے 13ویں صدر بنے اور 1995 کو ان کے پوتے کو دہشتگرد قرار دے کر مار دیا گیا۔
1948
میں محترمہ فاطمہ جناح نے آزادئ کشمیر کے لئے فنڈز دیئے اور
1964
میں ان کو غدار قرار دے دیا گیا۔
1949 میں احمد چھاگلہ نے قومی ترانے کی دھن مرتب کی اور 1979 میں ان کو اور ان کے سارے خاندان کو ضیاء دور میں پاکستان چھوڑنا پڑا۔
1949
میں بیگم رعنا لیاقت علی نے ویمن نیشنل گارڈز کی بنیاد رکھی اور 1951 میں ان کو طوائف اور غدار کہا گیا۔
1940 میں فضل حق نے قرارداد پاکستان پیش کی اور وہ 1954 میں غدار قرار پائے۔
1947
کو شاہنواز بھٹو نےجونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق کروایا 1979 ان کے بیٹے کو پھانسی اور بعد میں ان کی پوتی اور پوتوں کو قتل کر دیا گیا۔
1947 میں کے-ایچ خورشید نے الحاق کشمیر کے لئے جدوجہد کی، 1965 میں ان کو سڑک پر گھسیٹا گیا اور جیل میں ڈال دیا گیا۔
1947
کو لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم منتخب ہوئے اور 1951 کو وہ بے دردی سے قتل ہوئے۔ ان کی انکوائری رپورٹ حادثے میں جلادی گئی۔
1947 کو قیام پاکستان کے بعد خواجہ ناظم الدین لیگ کے پہلے صدر بنے اور 1964 میں وہ بھی غدار قرار پائے۔
1947
کو سردار ابراھیم نے کشمیر کی الحاق پاکستان کی مہم چلائی 2009 میں ان کے بیٹے غدار قرار پائے۔
1943 میں جی-ایم سید نے قرارداد لاھور سندھ اسمبلی میں پیش کی، 1948 میں وہ بھی غدار قرار پائے۔
1947
میں شیخ مجیب الرحمن نے مسلم سٹوڈنٹ لیگ کی بنیاد رکھی 1971 میں ان کوغدار قرار دیا گیا۔
1940 میں بیگم سلمی تصدق نے پاکستان اور مسلم لیگ کے لئےمہم چلائی 1960 میں صدر ایوب خان نے ان کو کرپٹ قرار دے کر نااہل کر دیا۔
1946
میں میاں افتخارالدین نےمسلم گارڈز کے لئے اپنا آبائی گھر مختص کیا 1960 کو جنرل ایوب خان نےان کو کرپٹ قرار دے دیا۔
1946 میں حسین سہروردی شہید نے مسلم گارڈز کے لئے تربیت سنٹر بنایا تھا 1960 کو شھید غدار قرار پائے۔
1945
میں والئی قلات احمد یار خان نے قائداعظم کو سونے اور چاندی میں تول دیا تھا 2006 میں ان کے پوتے کو اپنی جان بچانے کے لئے اپنا ملک چھوڑنا پڑا۔
1933 میں چودھری رحمت علی نے پاکستان کا نام رکھا 1951 میں ان کا سب کچھ ضبط کرکے ان کو جلاوطن کر دیا گیا۔
1943
کو قاضی عیسی نے بلوچستان مسلم لیگ کی بنیاد رکھی، ہماری نسل کو سکول میں پڑھایا گیا کہ قاضی عیسیٰ قاید اعظم کے ساتھی اور قومی ہیرو تھے اور
ان کی کوششوں سے ہی بلوچستان پاکستان میں شامل ہوا، 2019 میں ان کے بیٹے کو ملک کے لئیے خطرہ قرار دیا گیا
2020 میں ان کے بیٹے کی دشمنی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی غدار قرار پائے۔
ایک وقت میں بےنظیر بھی غدار ٹھہریں اور نواز شریف بھی ملک دشمن اور کرپٹ قرار پائے بے نظیر نے سالوں بھگتا اور نواز شریف نے مشرف کے ہاتھوں غداری اور طیارہ اغوا کا کیس بھگتا اور اب بھی ناکردہ گناہوں کی سزا لندن جلا وطنی کی سزا بھگت رہا ہے
ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے قومی ہیرو ہیں مگر 2004 میں ایک ڈکٹیٹر نے بہترین قومی مفاد میں اس قومی ہیرو سے قومی نشریاتی چینل پر معافی منگوائی. وہ اخر عمر تک اپنے گھر میں نظر بند رہے۔ اور آخر کار پاکستان کا محسن منوں مٹی تلے جا سویا۔
پاکستان میں ہمیشہ غلط تاریخ پڑھائی جاتی ہے درست تاریخ جان کر جیو، تاریخ تو غلط لکھوائی اور لکھی بھی گئی یے..
By Shafiq Ur Rehman On Twitter.
Traitors Of Pakistan. Pakistan Kay Ghaddar Loog. Ghadar Koon? Pak Study. Real History Of Pakistan. Murder Of History In Pak Study. Pakistan Aur Ghaddar Ghaddar Ka Khel. Urdu Info Blogs, Pak Pedia.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.