Ibne Rushd In Short. By Aziz Barich. What Are Ibni Rushd Teachings In Urdu.
یورپ میں مسلمان دانشوروں میں سب سے زیادہ شہرت ملسلمان فلسفی ابن رشد کو ملی اور یہ وہی مسلمان فلسفی ھے کہ جسکی تعلیمات نے یورپ کا کایا پلٹ کے رکھ دیا اور یورپ جو ایک ھزار سال تک تاریکی میں ڈوبا رھا، پر سے تاریکی اور کہر کے گہرے بادل چھٹ گئے۔ آج کے جدید یورپ کی بنیادوں میں ابن رشد کا نام سرفہرست ھے جسکے ذھن کے راستے سے یونانی علوم یورپ تک پہنچ گئ۔
یورپ میں جیسے ہی ابن رشد کی تعلیمات پہنچی تو مسیحی پادریوں میں کہرام مچ گیا اور پادری غم و غصّے سے بلبلا اٹھے۔ ابن رشد کی تعلیمات پر تمام یورپ میں پابندی لگادی گئی۔پادریوں نے بہت سے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بدترین جسمانی سزاؤں، قید و بند اور جلاوطنی جیسے حربے سے ابن رشدیوں کو ڈرانے اور ابن رشدی تعلیمات سے دور رکھنے کی سرتوڑ کوششیں کی لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا یورپ میں ابن رشدیت ایک فیشن کے طور پر اپنی جڑوں کو مزید گہرا کرتی چلی گئی اور پھر وہ وقت آہی گیا کہ یورپ میں ابن رشدیت جیت گئی اور کلیساء نے اپنی تمام تر جاہ و جلال، طاقت اور دولت کے ھوتے ھوئے ھار تسلیم کرلی۔
ابن رشد کی تعلیمات کی وہ بنیادیں کہ جس نے یورپ میں مسیحی دنیا کو قہر و غضب میں مبتلا کردیا، انکا خاکہ سید سبط حسن اپنی کتاب "مارکس اور مشرق" میں اس طرح کھینچتا ھے۔
1۔۔۔۔ مادہ ابدی و لافانی ھے
2۔۔۔۔ خدا دنیاوی امور میں مداخلت نہیں کرتا۔
3۔۔۔۔ علم کا ذریعہ عقل ہی ھے۔
4۔۔۔۔ دنیا لافانی ھے۔
5۔۔۔۔۔ خدا کو روزمرہ کے معمولات کے کا علم نہیں ھوتا۔
7.... انسانی اپنی مرضی میں آزاد اور اپنی ضرورتوں میں مجبور ھے
8.... تخلیق آدم افسانہ ھے۔
9۔۔۔۔ قیامت کا اعتقاد فلسفیوں کو زیب نہیں دیتا۔
10۔۔۔۔۔ دینیات سے ھمارے علم میں کوئی اضافہ نہیں ھوتا۔
11۔۔۔۔ تخلیق محال ھے۔
12۔۔۔۔۔ فقہاء مذھب کی باتیں قصے کہانیاں ہیں۔
12 ۔۔۔۔ دین مسیحی حصول علم میں ح خارج ھے۔
14.... مسرت اسی دنیا میں حاصل ھوسکتی ھے، نہ کہ آخرت میں۔
15۔۔۔۔۔ انسان کے اعمال میں خدا کی مرضی شامل نہیں ھوتی ۔
16.... جنت اور دوزخ عوام کو بہلانے کے بہانے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.