Skip to main content

Lifetime Pass Of US Airline With Steven Rothstein. Urdu Pashto Info about US Airline Golden Ticket.

 Lifetime Pass Of US Airline With Steven Rothstein. Urdu Pashto Info about US Airline Golden Ticket.

‏گولڈن ٹکٹ۔ آپ یقین کریں یا نہ کریں 

 1987ء

 میں امریکی شہری سٹیون روتھسٹین

( steven rothstein) 

نے امریکن ایئر لائنز کی پرکشش پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گولڈن ٹکٹ خرید لیا ۔ جس کی قیمت $250,000 تھی۔

 اس گولڈن ٹکٹ کے ذریعے امریکن ایئر لائن سے دنیا بھر میں فرسٹ کلاس سفر مفت کیا جاسکتا تھا اور وہ بھی تاحیات. 

اس کے علاوہ اس ٹکٹ کی شرائط میں ایک شق یہ بھی شامل تھی کہ گولڈن ٹکٹ کا مالک جب بھی چاہے وہ اپنے ساتھ کسی بھی ایک شخص کو سفر پر مفت لے جاسکتا ہے، اور دوسرے شخص کے لیے اس ٹکٹ کی قیمت $150,000 تھی اس نے گولڈن ٹکٹ کے ساتھ یہ ٹکٹ بھی خرید لیا ۔


 پھر ہوا یوں کہ اسٹیو نے اسی گولڈن ٹکٹ پر 10,000 سے زیادہ بار ہوائی سفر کیا ۔

 کبھی اس کا دل کرتا کہ فلاں ملک کے کسی خاص اور مشہور ریستوران کا سینڈوچ کھایا جائے، یا کسی دور دراز کے ملک میں بننے والی مشہور برانڈ کی آئسکریم وہاں جاکر کھائی جائے، یا دنیا بھر میں ہونے والے کسی بھی کھیل کے مقابلے کو وہاں جاکر دیکھا جائے، تو وہ گھر سے نکلتا، ایرپورٹ پہنچتا، اگلی متوقع پرواز پکڑتا اور من چاہی جگہ پر جا پہنچتا. 


 کبھی ایسا بھی ہوتا کہ، بے گھر لوگوں کو ان کے ملکوں میں واپس لانے کے لیے ان کے ساتھ سفر کرتا تھا۔


 یا اگر وہ پریشان ہوتا تو کسی دور دراز کے ملک میں سیاحتی مقامات دیکھنے کا پروگرام بناتا تو وہ اپنے کسی ایسے دوست کے نام سے دوسری نشست بک کراتا تھا جس نے سفر نہیں کرنا ہوتا اور اس کا مقصد یہی ہوتا کہ سفر کے دوران اس کے ساتھ والی نشست خالی ہو. 

 یا پھر اگر وہ اداس ہوتا اور اسے کوئی کام نہ ہوتا تو نشست بک کرتا مگر سفر نہیں کرتا تھا. 


 اور اس کا بیٹا دنیا میں کسی بھی جگہ ہونے والے کھیلوں کے تمام مقابلوں میں شرکت کر رہا تھا.


 کبھی کبھی وہ صبح سویرے کینیڈا کا سفر کر کے کینیڈا سے بیوی کی پسند کا کھانا خریدتا جو محض 50 ڈالر کا ہوتا تھا. اور دوپہر کے کھانے سے پہلے واپس بھی آجاتا تھا، 

 حتیٰ کہ اس کی بیوی پوچھتی کہ کہاں تھے صبح سے نظر نہیں آئے؟ تو وہ کہتا، صبح کینیڈا چلا گیا تھا اور ابھی تمھارے لیے کھانا لے کر واپس آیا ہوں. 


صرف جولائی 2004 میں اس نے 18 ممالک کا سفر کیا۔


 اور وہ ہمیشہ کہتا تھا:

میں کسی بھی وقت دنیا کے کسی بھی کونے میں جاسکتا ہوں. 

 حتیٰ کہ کئی بار ایسا ہوا کہ وہ کسی کام کے لیے گھر سے نکلتا، اور بجائے اس کام کو کرنے کے، وہ سیدھا ایرپورٹ جاتا، اور جہاں بھی جانے کا موقع ملتا وہاں کا سفر کرلیتا ✈۔


 صرف 2008 تک

 (تقریباً 20 سال):


 سٹیو نے 10,000 بار سفر کیا تھا۔

 اور یہ سارا سفر 10 ملین میل کا فضائی سفر بنتا تھا۔

 40 ملین فلائٹ پوائنٹس حاصل کئے۔

  انگلینڈ کا 500 بار سفر کیا 

  آسٹریلیا کا 70 بار سفر کیا 

  ٹوکیو کا 120 بار سفر کیا۔

 اس اسکیم سے امریکی ایئرلائنز کو فقط ایک شخص اور ایک ٹکٹ کی وجہ سے 21 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔


 کمپنی اس سے نالاں تھی، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا رویہ اور ردعمل بھی سخت ہوتا گیا. 

 ٹکٹ کے ایسے استعمال اور پہنچنے والے نقصان سے فضائی کمپنی اس کے گولڈن ٹکٹ کو کسی بھی طرح روکنے یا ختم کرنے کے لیے پرعزم ہوچکی تھی ۔


 13 دسمبر 2008ء کو

 وہ حسب معمول اپنے ایک دوست کے ساتھ سفر کے لیے ایئرپورٹ آیا. 

 تو اسے ائیرپورٹ پر سیکیورٹی اور جہاز کے عملے نے روک لیا، اور اسے مطلع کرتے ہوئے کہا، اس کا ٹکٹ اب ناقابل استعمال ہوچکا ہے، اور کمپنی نے اس کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے ۔

 یہ سٹیو کے لیے ایک بڑا جھٹکا تھا۔

اپنے دوست سے اس نے معذرت کی، اور سخت صدمے کی حالت میں گھر واپس آگیا، وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگیا اور کئی دنوں تک سو نہ سکا۔


 چند دن بعد اسے خیال آیا کہ، امریکن ایئرلائنز پر مقدمہ کرنا چاہیے کہ ایک تو اس کی ہتک ہوئی تھی اور دوسرا ایرلائن نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی تھی ۔

 اس نے عدالت میں مقدمہ دائر کردیا، اور شکایت میں لکھا کہ امریکہ آزادی، انصاف اور جمہوریت کا علمبردار ملک ہے. اور امریکن ائرلائن نے اسے اس کے پسندیدہ مشغلے (سفر) سے دور رکھ کر جہاں اس کی شخصی آزادی پر قدغن لگائی ہے، وہاں پر ہی ناانصافی کی وجہ سے اس کی زندگی برباد ہو کر رہ گئی ہے ۔

 ایرلائن کمپنی اپنے وعدوں سے صریحاً انحراف کرتے ہوئے، زیادتی اور ناانصافی کی مرتکب ہوئی ہے. ٹکٹ کینسل کرنے والے عہدیداران اور ذمہ داران نے، ایرلائن کمپنی، عوام اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سراسر دانستہ کوشش کی ہے. اس کی ابتر ذہنی حالت کی وجہ کمپنی کا غلط فیصلہ ہے، لہٰذا میں کمپنی پر ہرجانے کا دعویٰ کرتا ہوں، اور عدالت سے استدعا کرتا ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے.

 ‏گولڈن ٹکٹ کی شرائط و ضوابط کے مطابق کمپنی کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور سٹیون روتھسٹین کو 3 ملین ڈالر کا ہرجانہ اد کیا گیا۔ اور ساتھ ساتھ اس کا تاحیات سفری گولڈن ٹکٹ بھی بحال کردیا گیا




Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...