Skip to main content

Nawab Of Dir, Muhammad Shah Jehan Khan pictured his Sons Shahab Ud Din and Khesro Khan.

Nawab Of Dir, Muhammad Shah Jehan Khan pictured his Sons Shahab Ud Din and Khesro Khan.

نواب دیر شاہ جہان کے حوالے سے 

who is who 

 کی رپورٹ ۔

زیر نظر تصویر میں نواب شاہ جہان اپنے بیٹوں دائیں طرف کھڑے شہاب الدین خان،بائیں طرف کھڑے نواب شاہ خسرو خان اور زمین پر بیٹھے ہوئے محمد شاہ خان موجود ہے کے ساتھ۔۔۔

. شاہ جہاں خان، دیر کے نواب۔-1897 میں پیدا ہوئے۔- شاہ جہان   مرحوم نواب بادشاہ خان کا  بڑا بیٹا۔ انہیں 1918 میں خان بہادر بنایا گیا اور دیر کا وارث ظاہر کیا گیا۔ 1925 میں ان کے والد کی وفات پر  دیر میں دو دھڑے  قائم ہوئے۔ جن میں سے ایک نے چھوٹے بھائی عالمزیب خان کے لیے جانشینی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ۔


 حکومتی حمایت فیصلہ کن ثابت ہوئی اور شاہ جہاں خان خون بہائے بغیر کامیاب ہوئے اور مئی 1925 میں حکومت کی طرف سے اسے نواب کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ وہ اپنے حامیوں میں اخلاص کے حوالے سے الگ سوچ رکھتا  ہے، لیکن حکومت کے ساتھ انتہائی وفادار ہے اور دوبارہ اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لئے  سخت محنت کر رہا ہے۔ وہ ساکھ جو آپکے   والد کے بعد کے سالوں میں بہت زیادہ  متاثر ہوئی ۔


 جون 1928 میں بے وفائی کی بنا پر اس نے محمد عالم زیب خان کو جندول سے بے دخل کر دیا جو اسے  نواب اورنگزیب نے   دیا  تھا۔ اس کے بعد سے اس نے اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنا جاری رکھا ، حالانکہ اس کا اپنے ہی قبیلے، پائندہ خیل پر کنٹرول نامکمل تھا۔

 1932

 میں جندول پر علینگار کے فقیر اور محمد عالم زیب خان کے مشترکہ حملوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے اور اس کے بعد اسی سال خطرناک قبائلی صورت حال کے باوجود اپنے ملک میں چترال ریلیف کالم  کو حفاظت سے  مارچ کرنے  دیا۔ وادی سوات میں دیر کے کھوئے ہوئے علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی  امیدیں اب بھی برقرار ہیں اور باجوڑ کی طرف توسیع کے خیالات بھی رکھتے ہیں۔ 

1933 

میں آپ کو


 ‏

K.B.E 

بنایا گیا۔۔

تحریر۔ امجد علی اتمانخیل




Nawab Of Dir, Muhammad Shah Jehan Khan pictured his Sons Shahab Ud Din and Khesro Khan. 

Nawabzada Shahab Uddin Was Khan Of Jandul and Khaisro Nawab Was Last Nawab Of Dir After Shah Jehan Nawab. 

By Amjad Ali Utmankhail on Malakand Pedia.

Comments