Founder Of Dir State Akhund Alyas or Akhun Ilyas Baba Burried In Lajbouk Dir Lower. Pashto Times
حضرت اخون الیاس نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ (جد اول آخون خيل خاندان رياستِ دیر)
آخون خیل دو الفاظ کا مرکب لفظ ہے یعنی آخون اور خیل ۔ لفظِ "آخون" فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی ہیں۔ عالم اور سکالر اور لفظِ "خیل " پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی ہیں آولاد اور خاندان۔ لہذا آخون خیل کے معنی ہوئے، عالم و سکالر کی آولاد یا عالم و سکالر کا خاندان۔ آخون خیل خاندان کے جدّامجد اور مورثِ اعلٰی حضرت اخون الیاس بابا رحمتہ اللہ علیہ (1626-1676) اپنے زمانے کے ایک روحانی، دینی ، سیاسی اور سماجی شخصیت گزرے ہیں جو اپنی زہد، تقویٰ اور ایک مذہبی عالم و سکالر ہونے کی بنیاد پر "آخون" کے لقب سے موسوم ہوئے اور مختلف القاب سے بھی نوازے گئے آپ کی آولاد بڑھتے بڑھتے اخون خیل کہلانے لگی۔اخون خیل دو گھرانوں میں تقسیم ہے ایک اخون خیل (میاگان ) لاجبوک اور دوسرا گھرانہ اخون خیل (خوانین و نوابان ) دیر ہے
حضرت اخون الیاس بابا رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت با سعادت 1626کو دیر بالا کے دور افتادہ علاقے کوہان نہاگدرہ میں ہوئی ۔ مروجہ دینی و عصری علوم گھر اور علاقے میں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ دینی و عصری علوم کی حصول کے لیے ہندوستان کا رخ کیا اور اس زمانے کے نامور دینی سکالر اور روحانی عالم حضرت سیّد آدم بنوری رحمتہ اللہ علیہ کے حلقہِ ارادت میں شامل ہوگئے۔ ہندوستان میں حضرت سیّد آدم بنور رحمتہ اللہ علیہ کی معیّت میں عرصہِ دراز گزارنے کے بعد ان کے ہمراہ مکہ مکرمہ چلےگئے ۔ مکہ مکرمہ میں کچھ عرصہ گزارنے اور حج کی سعادت کے بعد اپنے استاد حضرت سیّد آدم بنور رحمتہ اللہ علیہ کے حکم سے اپنے آبائی علاقہ کوہان نہاگدرہ (دیر) روانہ ہوئے۔آپ 1640 کے لگ بھگ یہاں اپنی علمیت اور روحانیت کی بنیاد پر ایک روحانی، مذہبی اور سماجی راہنما کی حیثیت سے نمودار ہوئے اور اپنی وفات تک یہی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ آپ نے 1676میں بمقامِ لاجبوک درہ دیر پائین وفات پائی اور آج بھی لاجبوک درہ میں آپ کا مزار مرجع خلائق ہیں۔
یاد رہے کہ اخون بابا کا پورا نام مع کنیت القاب اور قبیلہ
(عمدہ العارفین قطب القطاب مبلغ اسلام حضرت اخون الیاس نقشبندی یوسفزئی رحمتہ اللہ علیہ ) ہے
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.