Islam and Afghans. Islamism and Afghanistan. By Jamil Yousafzai.
افغان مذہب پرستوں کی سیاست۔۔۔۔
کانگرس سرحدی پشتونون کو تقسیم میں کچھ دینے سے قاصر رہی،اسی سبب پختونستان کا بیج بویا گیا،ظاہرشاہ بادشاہ کے وقت میں پشتونوں کی تاریخ و ادب میں نئے بت کھڑے کردئے گئے،ہٹلر نے آرین قوم کا نعرہ لگایا،تو ان اقدامات کو اور بھی تقویت مل گئ
صدر داود کے وقت میں پاکستان مخالف سرگرمیاں تیز ہوگئیں،تو بھٹو نے افغانستان کے علماء و شیوخ کو درآمد کیا،تاکہ مذہبی کارڈ سے اس کا جواب دیا جائے۔افغانستان کے علماء جامعہ ازہر اور اخوان المسلمون سے متاثر تھے۔کیونکہ جمال الدین افغانی کا بویا ہوا بیج تن آور درخت بن گیا تھا
روس اور سی آئ اے کی کشمکش نے مہاجرت اور مذہب کو اور جلا دی۔امریکہ اور اس کے اتحادی روس کے خلاف علماء کو بخوبی استعمال کرنے لگے۔جس میں پاکستانی مذہبی پارٹیوں نے بھی دولت بنائ
بھٹو کے خلاف اتحاد وجود مین آیا۔ضیاء الحق نے اسلامی نظام کا ڈھنڈورا پیٹا۔۔مگر اسلام نافذ کرنا ممکن نہ تھا،افغانستان میں بھی ملاعمر کی شکل میں تجربہ ہوگیا،اس کی حکومت کو دو ملکوں نے تسلیم کیا تھا
پھر امریکہ کی کی کٹھ پتلی حکومتیں بنین۔جنہیں یہان کے قوم پرست اور ترقی پسند سراہتے رہے،امریکہ کئ شکست قریب تھی۔لہذا پاکستان نے وہان تزویراتی گروہ بنائے۔ایک گروہ غالب آیا،مگر اب کوئ ملک امریکی ڈر کے سبب اسے تسلیم نہین کرتا
افغانی بظاہر اسلامی نظام کا ڈھنڈورا پیت رہے ہین۔مگر شمال کی ترقی یافتہ گروہ اسے ماننے سے انکاری ہیں۔فی الحال خلافت کا قیام ممکن نہیں۔کیونکہ اسلامی دنیا کے پلے ککھ بھی نہیں رہا
پشتونخوا مین سیدآحمد شھید کے زمانے میں بھی تجربہ ہوا ہے،مگر جب خوانین کو عشرو تابع فرمانی کا کہا گیا،تو انہوں نے ایکا کرکے تحریک کو ٹھکانے لگا دیا۔یہاں پشتونخوا میں مذہبی کارڈ سینکڑوں سال سے استعمال ہورہا ہے۔علماء کے کئ گروہ ہیں،جو ایک دوسرے کو پچھاڑنے میں لگے ہوئے ہیں
اسی اکھاڑ پچھاڑ کا فائدہ عالمی اسٹیبلشمنٹ سے لیکر مقامی اسٹیبلشمنٹ بھی اٹھا رہی ہے۔قوم پرست گروہ بھی ڈرے سہمے اپنی اپنی بولیاں بول رہے ہیں۔بہت سوں کا نظریہ ہے کہ مال بناو۔سیاست سے۔۔جب تک کوئ نیا محاذ نہیں کھلتا،حالات ایسے ہی رہیں گے
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.