Who Is Samar Haroon Bilour, Daughter of Irfanullah Marwat son in law of Ghulam Ishaq Khan.
غلام اسحاق خان 1915ء میں بنوں کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ پشاور یونیورسٹی سے کیمسٹری میں ڈگری لینے کے بعد انڈین سول سروس میں شامل ہوئے۔ 1961ء میں واپڈا کے چیئرمین بنے۔ بھٹو نے اسے گورنر سٹیٹ بینک بنایا جبکہ بعد ازاں ضیاء الحق نے اسے وزیر خزانہ کا قلمدان تھما دیا۔ 1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔ 1988ء میں ضیاء الحق کے انتقال کے بعد ملک کے قائم مقام صدر بنے اور بعد میں باقاعدہ صدر منتخب ہو گئے۔
صدر غلام اسحاق خان نے 1990 میں کرپشن کے الزام میں بے نظیر کی منتحب شدہ حکومت گرائی جبکہ 1993 میں نواز شریف حکومت کو بھی گھر بھیج دیا لیکن سپریم کورٹ نے اپنے ایک حکم سے قومی اسمبلی کو دوبارہ بحال کردیا، نواز شریف اور اسحاق خان کے درمیان اختلافات جب حد سے بڑھے تو آرمی چیف وحید کاکڑ نے دونوں کو گھر بھیج کر ملک میں نئے انتخابات کا علان کردیا۔
صدر غلام اسحاق خان کی پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، تیسری بیٹی کی شادی سندھ کے سابق وزیر عرفان اللہ خان مروت سے ہوئی جس کی بیٹی کا نام ثمر بلور ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبہ پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کی ماں بھی غلام اسحاق خان کی بیٹی تھی یعنی ثمر بلور اور تیمور جھگڑا غلام اسحاق کے نواسے اور آپس میں کزن ہیں۔
ثمر بلور کے والد عرفان اللہ خان مروت شروع سے مسلم لیگ کے ساتھ وابستگی رکھتے ہے اور صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ جام صادق علی کے مشیر تھے جس نے نویں کی دہائی میں پیپلز پارٹی کا جینا حرام کیا ہوا تھا، سال 1991 میں بے نظیر کی قریبی دوست وینا ملک کا کراچی میں پانچ لوگوں نےگینگ ریپ کیا، وینا ملک نے ایف آئی آر میں عرفان اللہ خان کا نام لیا مگر حکومت نے اپنے مرضی کا کمیشن بناکر مروت صاحب کو بری الزمہ قرار دیا، عرفان اللہ مروت نے بطور وزیر داخلہ سندھ پیپلز پارٹی کے عورت کارکنوں کو جیلوں میں ڈالنے کا حکم دیا تھا، 2017 میں جب عرفان اللہ مروت نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو زرداری کے بیٹیوں کی مخالفت کی وجہ سے اسے اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔
کوئی بھی شخص جس پارٹی سے چاہے اسے سیاست کرنے کا حق حاصل ہے لیکن ثمر بلور کا عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اسے بلور خاندان سے نہیں جوڑنا چاہئے، ثمر بلور کے والد شروع سے مسلم لیگی تھی اور جب مخصوص نشست پر ایم این اے بننے کی آفر آئی تو ثمر بلور بھی مسلم لیگ کو پیاری ہوگئی، ثمر بلور سیاست میں اپنے والد اور نانا کے نقش قدم پر چل رہی ہے نہ کہ بلور خاندان کے نقش قدم پر، جن کی سیاست وفاداری اور قربانیوں سے عبارت ہے۔

Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.