Skip to main content

Pashtuns. Comment Your Views about Pashtuns

 Akhtar khan 

جب تک پشتون اپنی اس پہیلی کا جواب نہیں ڈھونڈ لیتے انکی مار دھاڑ چلتی رہے گی۔ "آخر کیا وجہ تھی کہ 1947 میں وزیرستان سے کوسوں دور کشمیر کے مسلمانوں کے درد نے قبائلیوں کو اتنا ستایا کہ وہ اسلحہ اٹھائے وہاں جہاد کرنے پہنچ گئے۔ لیکن یہی قبائلی لشکر 1948 میں اپنے ہم زبان، ہم قوم، ہم وطن، ہم مذہب، اور بہت قریب بسنے والے پشتونوں کے قتل عام پر چارسدہ بابڑہ تک نہ پہنچ سکے"۔


 عادل پیر


بہت ہی سادہ جواب ہے “پشتون فطرتاً جنگجو ہیں۔۔ یہ صدیوں سے دوسروں سے لڑتے آئے ہیں یا پھر آپس میں لڑتے رہے ہیں ۔۔ جناح نے انکی مزاج کو سمجھتے ہوئے اُن سے کام کیا۔۔ باچاخان نے اُنکو خلاف مزاج یعنی عدم تشدد کا درس دیا۔۔ ایک بار بھی باچاخان اُنکو کہہ تو دیتے کہ اپنے حق کے لئے ہتھیار اُٹھاؤ پھر پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ ہی الگ ہوتا۔۔ اب انتظار اس بات کا ہے کہ یا تو باچاخان کا فلسفہ جیت جائے گا سب پڑھ لکھ کر سیاسی طور پر اپنے اہداف تک پہنچ جائیں گے یا پھر کسی بھی وقت پشتون اپنی مزاج کی طرف لوٹ کر دوسرا راستہ اختیار کریں گے”


نعمت وزیر


لوٹ مار کا مسئلہ تھا ۔۔ کشمیر میں اپنے سے کمزور قوم کی لوٹ مار اور قتل و غارت کے مواقع تھے جبکہ چارسدہ قربانی مانگتا تھا


محمود اسلم


کشمیر میں جرنل اکبر نے لوٹ مار کی لالچ دی تھی قبائلیوں نے عورتوں کے ہاتھ کان ناک کاٹ دئیے تھے سونے کے زیورات کے لیے ۔۔۔مہاراجہ کشمیر کی کوئی باقاعدہ فوج نہیں تھی جسکی وجہ سے قبائلیوں نے بارہمولہ تک عام عوام کا قتل عام کیا جب بھارتی فوج پہنچی تو قبائلی واپس بھاگ گئے تھے

راجہ عمران فاروق


اپ کی کیا رائے ہے؟

Comments