Skip to main content

بولدک۔ ۔۔۔سپین بولدک

 بودلک۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔بولدک۔ ۔۔۔سپین بولدک ۔۔۔لفظیات

از. جمیل یوسفزئی

بودلک احمد فراز کی کتاب کا نام ہے۔ معلوم نہیں۔ کہ کس سلسلہ میں یہ نام رکھا گیا ہے؟ ۔۔۔۔بودلک کلشوار زبان کا لفظ ہے۔ بمعنی سورما۔ ۔۔۔اگر آپ کو اس بارے علم ہو، تو اشتراک کیجیے۔ ۔


بولدک افغانستان کے ایک گاون کس نام ہے۔ آجکل خبروں میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ۔۔سپین بولدک۔ ۔۔بظاہر یہ لفظ ترکچہ معلوم پڑتا ہے۔ ۔ترکچہ میں " بولک"  بمطلب چشمہ ہے۔ شاید آق بولک کا ترجمہ ہو 


لفظ بولک خوشحال خان خٹک کے ہاں استعمال ہوا ہے۔ مگر فرہنگ نویسوں نے اس کے اور معنی نکالے ہیں۔ ۔۔۔بولا سے بولک بمعنی احمق۔ ۔جو جچتے نہین ۔۔

شعر 


ڈیرے چینے چہ تراوش وکا دریاب شی۔ ۔۔ 

چہ لیدہ شم اوس خو دا دے یو بولک یم 


ترجمہ 


بہت سے چشمے بہ کر دریا بنا لیتے ہیں۔ مگر میں بظاہر ایک چشمہ دکھ رہا ہوں )( دراصل وہ اپنا اکلاپا رو رہا ہے۔ کہ اگر سارے پشتون ملکر مجھے سہائتا دیتے۔ تو میں دریا/ فوج بن جاتا۔ ۔فی الحال تو میں بولک/ چشمہ ہوں) 


کسی اور شاعر کے ہان بولک کا استعمال مجھے نہیں پتہ۔ ۔

جمیل یوسفزئی

Comments