Skip to main content

Bayezai Yousafzai, Bizai of Swat

سوات کے باشندوں کی اکثریت یوسف زئی قبیلہ کی اکوزئی شاخ سے ہے۔ یہاں آباد اس قبیلہ کی ذیلی شاخیں یہ ہیں: ر انی زئی، خان خیل، کوز سُلیزی، (اباخیل اور موسیٰ خیل) بابوزی اور برسُلیزی(متوڑیزی، عزی خیل اور جِنکی خیل) اوریہ لوگ دریا کے بائیں کنارے جنوب مغرب سے شمال مشرق کی طرف آباد ہیں۔ رانیزئی کے علاوہ ان سب کو اجتماعی طورپر بائیزئی کہا جاتا ہے۔ جب کہ دریا کے دائیں جانب آباد ذیلی قبیلوں کے نام یہ ہیں (شمال مشرق سے جنوب مغرب کی طرف) شامیزئی، سیبوجنی، نیک پی خیل، شموزئی، ادین زئی، ابازئی اور خدکزئی۔ ابازی اور خدکزئی کے علاوہ ان سب کو اجتماعی طورپر خوا زو زی کہا جاتا ہے۔ بونیر، غوربند، کانڑا ، پورن ، چکیسراور مارتونگ جوکہ ریاست میں شامل علاقے تھے، وہاں بھی آبادی کا بڑا حصہ یوسف زئی قبائل پر مشتمل ہے۔ بازید بن اکو المعروف بائیزی  یوسفزئ قبیلے کا سب سے بڑا شاخ ہے


سرچ حاجی علی نواز مدے خیل

Pashto Times
History of Swat
Pashtoon history

Comments