#بی_بی_مریم_یوسفزئی_المعروف_پیرابئ رح
حضرت پیر بابا رحمۃ اللہ علیہ نے یوسفزئی
علاقے میں کچھ عرصہ گزارنے کا قصد کیا،تاکہ پیر طیب کی پیش گوئی غلط ثابت کیا جاسکے اور ان لوگوں کی اصلاح کی جائے اور شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر چلایا جا سکے،
جب اس علاقے میں آپ رحمتہ اللہ علیہ کا ایک سال گزر گیا،تو پختونوں کے رواج کے مطابق جب کوئی عالم یا شیخ جو ان کو پسند آئے تو اس بزرگ (شیخ) کو اپنے علاقے میں رکوانے کی خاطر علاقے کے معززین (خوانین) اس کو اپنی بیٹی یا بہن عقد میں دیتے تھے،
تاکہ اس قبیلے میں شادی کر کے یہاں بود و باش اختیار کرے اور اس شخص کی برکت سے ان کو خیر پہنچے۔
بیٹی یا بہن کو غیر مشروط طور پر اس شخص کے نکاح میں دے دیتے تھے،اس آدمی سے جہیز یا مہر وغیرہ کا کوئی مطالبہ بھی نہیں کرتے۔
حضرت پیر بابا رحمۃ اللہ علیہ سے پہلے حضرت محمد گیسودراز رحمۃ اللہ علیہ سے اس قسم کا رشتہ کیا جا چکا تھا۔ چنانچہ درجہ بالا رواج کے تحت سودم و بنیر کے معززین میں سے ایک معزز خان جن کا نام ملک دولت خان جو کہ قبیلہ ملی زئی کی ایک شاخ بارکشاہ زئی تعلق رکھتے تھے،اور آپ اس بارکشاہ زئی قبیلے کے سردار بھی تھے۔
آنہوں نے سید علی ترمذی المعروف پیر بابا رحمۃ اللہ علیہ سے درخواست کی کہ میری بہن بی بی مریم سے نکاح کرلیں،حضرت پیر بابا رحمۃ اللہ علیہ نے پہلے انکار کر دیا لیکن علاقے کے معززین کہ جرگہ اور اپنے دوستوں مریدوں نے آپ رحمتہ اللہ علیہ کو اس آمر کے لیے مجبور کیا۔
حضرت پیر بابا رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس قوم کے عقیدتمندوں اور دوستوں کے اس پرخلوص جرگے کو میں ٹھکرا نہ سکا،اور آپ رحمۃ اللہ علیہ کو "ہاں" کرنا پڑی۔
آپ رحمتہ اللہ علیہ کی شادی تقریباً 955ھ یا 965ھ میں ہوئی۔
بی بی مریم ملیزئ المعروف پیر آبائ رحمۃ اللہ علیہ نہایت پرہیزگار، پاکدامن، عابدہ اور صالحہ خاتون تھی۔
وہ بڑی مستجاب الدعوات اور عظیم ہستی تھی۔
انکا مزار حضرت پیر بابا رحمۃ اللہ علیہ کے مزار سے جنوب کی طرف تقریباً تین میل کے فاصلے پر پیر بابا ڈگر روڈ کے کنارے زیارت گاہ خاص و عام ہے۔حضرت پیر بابا رحمۃ اللہ علیہ کے سلام کو جانے والے زائرین وہاں بھی حاضری دیتے اور فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔
#حوالہ: حیات پیر بابا + تزکرہ سادات ترمذی
سید عظمت شاہ المعروف آیان آف کروڑہ ۔

Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.