Skip to main content

Common words of Avesta and Pashto

اویستا اور پشتو کے مشترکه الفاظ. جو پشتو ميں ابھی تک بولے جاتے ھیں. 

دریاے سندھ  اور زرنج ( سیستان)   کے درمیانی علاقہ کے مختلف وادیوں میں اباد اقوام کے لہجوں کو اقائے عبدالحئ حبیبی صاحب نے نیتخاری لہجہ قرار دیا ھے. جو عرصہ دراز سے ناپید ھوگیا ھے. اور اس کی جگہ دری زبان اور دیگر بولیوں نے لی ھے. 
خط سعدی جو متروک ھوچکا ھے. اس کے فونٹ ابھی پشتو اور دری زبانوں میں منتقل ھو چکے ھیں ـ
جناب حبیبی صاحب کے مطابق مشرقی خراسان میں ساتویں صدی عیسوی تک یونانی بریہمی اور پہلوی رسمالخط رائج تھے اور عربوں کی تسلط کے بعد یہ رسمالخط مختصر عرصے میں متروک ھوے صرف لہجہ اور الفاظ  ان کا استعمال  مہاوروں اور بول چال تک رھا. 
خط اوستائ اور پہلوی تقریبا" ملتے جلتے رسمالخط تھے. 
اوستائ خط کوپزیرائ مزھبی پہلوی حکومت کی وجہ سے ملی. 
اوستائ زبان میں پشتو زبان کے وہ الفاظ جو ابھی تک موجود ھیں  اور روزمرہ کے استعمال میں اج بھی بولے جاتے ھیں. اور ان  الفاظ  کو جدید فارسی نے بھلا دیے. 
خط پہلوی کے بارے میں کہا جاتا ھے کہ یہ بخشالی مسودے سے ملتا جلتا ھے. 
بخشالی مسودے کے نمونے بھی گندھارا اور باختر کے اسناد  اور کتبوں میں پائے جاتے ھیں. 
پشتو کے تمام لہجوں میں اوستائ الفاظ و ھجے ابھی بھی زندہ ھے.
مثال کے طور پر اوستائ زبان  اور پشتو کے وہ اعداد گنتی جو مشترکہ ھیں 
پشتو ... اویستائ
یوہ.....Aeva
دوه ...Dva
درے....Qri
څلور... calwar
پنځه...  Panca
اته.... Asta
دیگر الفاظ جو ابھی تک پشتو کے ایک جیسے ھیں لیکن فارسی میں انکا استعمال نہیں ھے. 
خر یاخرہ..... خرہ 
اسپ.... .... اوسپ
غوسہ..... گواسہ
کس ... کسان 
نارست.... ناراست
یواز.... یویت 
ہر یو..... ہروسپ
شپون..... شپان
بانگ.... بانگ 
شمار ....شمیر
چے. ... چہ
گیاہ.... گایا
دروغجن.... دروچن 
پریوت.... پروت 
میانځ کے .... میانجیکه
پټ مخ......پټ موخت 
تخم.... توخم

Comments