Difference Between Communism and Socialism. Urdu Blog
Part 2
تحریر ::کامریڈ عبدالله
مضمون ::کمیونزم ور سوشلزم میں فرق ؟
قسط نمبر 2
political features
(کمیونزم ور سوشلزم )
دور حاضر میں اگر کوئی شخص آپ کو یہ کہتا ہے کہ میں سوشلسٹ ہوں یا پھر کمیونسٹ ہوں تو ان دونوں الفاظ کہ مختلف مطلب ہوں گے
یاد رکھا جائے کہ ہر کمیونسٹ سوشلسٹ ہوتا ہے لیکن ہر سوشلسٹ کمیونسٹ نہیں ہوتا
ہر کمیونسٹ کا یہ عقیدہ ہوتا ہے کہ سوشلزم سرمایا داری نظام اور کمیونزم کہ درمیان کا وہ حصّہ اور وہ دور ہے جس سے گزرتے ہوۓ انقلاب pure کمیونزم کی طرف جاتا ہے
کیوں کہ کمیونسٹ سوچتا ہے کہ وہ معاشرہ جہاں کئی سالوں سے بدمعاشوں کی حکومت ہو وہاں فورا سے state less سوسائٹی نہیں بن سکتی اسی لئے طاقت کہ خلا کو پورا کرنے کہ لئے عارضی طور پر مزدور طبقہ کی آمریت ضروری ہے ۔۔۔۔۔
ابتداء
اب بات آتی ہے سوشلزم کی طرف۔۔۔۔۔۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ engles اور ماركس دونوں مل کر جرمنی کہ مزدورں کی ایک پارٹی بناتے ہیں ۔۔جس کا نام وہ رکھتے ہیں
(German social democratic labour party )
اور پھر بعد میں اسی پارٹی کی طرز پر اور بھی بہت سی مزدور پارٹیاں وجود میں آئ
لیکن پھر کچھ عرصہ بعد اس پارٹی میں اختلاف پیدا ہو گیا اور یہ اختلاف دو لیڈرز کی وجہ سے ہوا ۔۔۔۔۔جو کہ ماركس اور engles کے بعد سب سے بڑے لیڈرز تھے
ان دونوں لیڈرز جن کا نام EDWARD BERNSTEIN اور KARL KAUTSKY تھا ۔۔۔۔۔۔ان کہ مطابق اب سرمایا داری نظام اس اسٹیج تک پہنچ گیا ہے کہ ہمیں اب ضرورت نہیں کہ انقلاب لائیں اور مزدور طبقہ کی آمریت قائم کریں بلکے ۔۔۔۔۔۔اس کہ برعکس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں چاہیے کہ ہم پارلیمنٹ کہ ذریئے پہلے حکومت میں آئیں اور پھر اصلاحات کہ ذرئے مزدور طبقہ کا استحصال ختم کریں گیں
اور کمیونسٹوں کا یہ ماننا تھا کہ اگر سوسائٹی میں مزدور طبقہ کا استحصال کم کرنا ہےاور وسائل پر قبضہ کرنا ہے تو اس کہ لئے ضروری ہےکہ ملک میں انقلاب آے
(مجموعی طور پرآج کہ دور میں کمیونسٹ انہیں کہتے ہیں جو کے انقلاب کہ ذریعے مزدور طبقہ کی آمریت چاہتے ہیں اور سوشلسٹ انہیں کہتے ہیں جو کہ پارلیمنٹ کہ ذریعے وسائل پر قبضہ چاہتے ہیں )
یاد رکھا جائے کہ آج کل کہ سوشلسٹ اپنے آپ کو
social democrates
بھی کہتے ہیں
ان دونوں گروہوں کا مقصد تو ایک ہی ہے لیکن کام کرنے کا طریقہ الگ الگ ہے
میرے خیالات
ان دو نظریوں کہ حوالے سے میرے یہ خیالات ہیں کہ پارلیمنٹ کہ زریعے انقلاب لانا غلط ہی نہیں بلکے بیوقوفی ہے خاص طور پر پاکستان جیسے پسماندہ ملکوں میں ۔۔۔۔۔کیوں کہ آپ کی پوری پارلیمنٹ عدالتی نظام غداروں اور بدمعاشوں سے بھرے پڑے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اور ویسے بھی كارل ماركس نے یہ بات کھل کر کہی تھی کہ
Democracy is the institution and sect of capitalism
لہذا اس کہ بعد ایسے خیالات پر ایمان رکھنا بیوقوفی ہے۔۔۔۔۔آج کہ دور کا پارلیمنٹ اور جمہوریت سرمایا داروں کی جیب پر پل رہے ہیں تو پھر آپ کیسے اس نظام کہ ذریعے مزدور طبقہ کی آمریت لائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔
یاد رکھیے بدمعاش کبھی اپنی سیٹ نہی چھوڑتا
بھٹو کہ ساتھ بھی یہی ہوا تھا کہ اس نے اقتدار میں انے کہ بعد اصلاحات کی اور پھر اس کہ ساتھ کیا ہوا سب کو پتا ہے ۔۔۔۔۔۔یہاں تک کہ وہ پھانسی کہ پھندے تک پہنچ گیا۔۔۔۔۔۔.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کو ایک سخت ترین کمیونسٹ انقلاب کی ضرورت ہے جو کہ پوری نظام کو تباہ کر دے اور اس نظام کی ساری غلاظتیں صاف کر دے ۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر آپ کہ ملک کا غریب اور مزدور طبقہ مل کر ایک نیا سسٹم بناۓ گا جو کہ ہر class اور طبقے سے پاک ہو گا
اور پھر پاکستان سے ہی انقلاب پوری دنیا میں ایکسپورٹ ہو اور پاکستان کمیونزم کہ ماننے والوں کا قبلہ بن جائے ۔۔۔۔۔اور پھر پوری دنیا لال ہو جائے گی (انشاءلله )
اجازت دیجیے
Part 1 of This Blog Read Here
Urdu blog about Communism. Urdu blog about socialism. What is Socialism in Urdu? What is communism in Urdu?.
Difference of Socialism and Communism explained in Urdu in easy way
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.