Who Am I? Bacha Khan Baba.
میں کون هوں ؟
انگریز کا تسلط تها میں نے جیل کاٹی بلکه اپنی عمر کا زیاده حصه جیل میں گزارا میں مسلمانوں کے تقسیم کے خلاف تها کیونکے میرے مرشد شیخ الهند مسلمانوں کے تقسیم کے خلاف تهے خیر پاکستان بنا میں نے پاکستان کو تن ومن سے تسلیم کیا
گرچه خدمات پیش کرنے کے باوجود مجهے ایک غدار کے طو پر پیش کیا گیا میں شروع سے هی ملا ذهنیت کے خلاف تها مگر میں علم کے خلاف نهیں تها میں نے اپنے بیٹوں کی نکاح خود پڑهائی مجهے علم سے عشق تها میں نے عبید الله سندهی سے جيل میں قرآن کا تفسیر پڑها بارها بار پڑها میں نے جیل میں علماء سے بحث کی اس بحث سے مجهے بهت کچھ سیهکنے کو ملا میں نے تورنگزو حاجی صاحب کو اپنے تحریک آزادی کا پیش امام مانا مگر اسکے بیٹے نے گورنری کے لئے مجهے اخباروں میں کافر گردانه میں نے اپنے سوئے هوئے لوگوں کو اٹهانے کی بهت کوشش کی مگر مجھے اپنے هی لوگو نے ھندو قراردیا پشتون همیشه دوسرے پشتون کی چغلیاں کها کر خوش رهتے هيں ميرے پیچھے چغلیاں ثواب کا سبب بنی ميں اسی ذهنيت کا خلاف تها مجهے ملا سے يا دين سے کوئی شکوه نهيں تها مگر مجھے اس سوچ سے اختلاف تها جو ملا نے عوام کے ذهن ميں ڈالی تهی ميں نے افغانستان ميں جاری جنگ کی مخالفت اس وجه سے کی تهی که یه دو سپر پاورکا جنگ هے اس جنگ ميں پشتون بیچارے مفت میں مارے جائیں گے ميرا ملاحظہ تھا ميرے اس نقطے سے آپ لاکھ اختلاف کرے مگر سچ هميشه حق کا ھوتا هے مجهے ملا نے پهر کافرکا لقب دیا ميں نے ترکی کو کہا تها خدائے خدمتگار بهوکے ننگے سوتے هیں اور آپ لوگوں کی شام شراب سے شروع هوتی هيں میں اب آپ کے دنیا میں نهیں هوں مگر مجھے اس جنگی جنون کا کچھ احوال دے دو کھی آپ کا کچی مٹی سے بنا گھر مسمار تو نھیں ھوا تمھارے زنانوں کی بیعزتی نھیں ھوئی کھبی اپنے وطن ميں تمهارے ماں باپ کی عزت کی دھجیاں تو نھیں اڑایئگئی میں آخرت میں خدا کے حضور آپ سب سے مطالبه کرونگا میں عدم تشد د کا رهبر تها مگر آخرت میں تو جانور بهی حساب کا تقاضه کریں گے مجهے پہچانا میں کون هوں ؟\
رھبرعدم تشدد
باچا خان

Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.