Skip to main content

Nooristan Beauty. Urdu Blog by Amjad Ali Utmankhel

 Nooristan Beauty. Urdu Blog by Amjad Ali Utmankhel. Kafiristan, Kafaristan Or Nooristan. The Kilash Or Kelasha Of Afghanistan Converted to Islam.

Blue Eyed Boy In Nooristan Afghanistan

نورستانی حُسن

نورستانی لوگ افغانستان کے شمالی-مشرقی صوبے نورستان میں آباد ایک قوم جو نورستانی زبان کا استعمال بطور مادری زبان (اور ساتھ ہی پشتو کا استعمال بطور سرکاری زبان) کرتے ہیں۔ ان کا مذہب ویدی مشرکانہ مذہب (ہندو مت سے متعلقہ مذہب) ہو تا تھا حتٰی کہ 19ویں صدی میں پشتون شہنشاہ عبدالرحمان خان نے یہ علاقہ فتح کیا اور انہوں نے اسلام قبول کیا۔ ان کے اس مقام کو پہلے کافرستان کہا جاتا تھا جس کا مطلب کافروں کے رہنے کی جگہ،لیکن جب پٹھانوں نے یہ جگہ فتح کیا تو یہاں کے لوگوں سے اسلام قبول کروایا اس لیے اس جگہ کا نام نورستان پڑ گیا جس کا مطلب ہے کہ روشنیوں والا جگہ

1896  تک نورستان ایک آزاد علاقہ تھا جبکہ اس سے پہلے یہاں کے باسیوں  نے اسلام بھی قبول نہیں کیا تھا۔ یہاں کے لوگ بدھ مت، ہندوازم اور دیگر عقائد رکھتے تھے۔ بعض مورخین کے نزدیک چترال میں موجود کالاش قبیلہ جو بمبوریت، بریر اور رمبور میں آباد ہے اور جو اپنے آپ کو سکندر یونانی سے منسوب کرتے ہیں جن کے ساتھ وہ327  قبل از مسیح میں یونان سے آئے تھے جبکہ بعض روایات کے مطابق یہ لوگ شامی النسل ہیں۔ آثار قدیمہ کے ماہرین ان کو آریائی نسل قرار دے رہے ہیں۔ پچاس ہزار کے لگ بھگ آبادی ہے جو بمبوریت اور دوسری وادیوں میں اپنے مخصوص کلچر اور مذہبی رسومات کو آج تک سینے سے لگائے ہوئی ہے

۔بمبوریت اور نورستان کے لوگ بھی ایک ہی تہذیب و عقیدہ

 سے وابستہ تھے مگر جب امیر عبدالرحمان خان اور فرنگیوں کے درمیان ڈیورنڈ لائن کا معاہدہ ہوا اور امیر نے اپنے تخت کابل کو بچانے کیلئے بہت سے پختون علاقوں سے دستبرداری کا فیصلہ کیا، اسمار کو اپنا ایک جنرل غلام محمد چرخی  بھیجا تاکہ اسمار کو افغانستان کے اندر رکھ سکیں جبکہ باجوڑ اور سوات سے لے کر وزیرستان تک کے علاقوں سے دستبردار ہوا تو اس کے بعد امیر عبدالرحمان خان نے اس وقت تک کافرستان کہلانے والے اس علاقے کو فتح کیا، تمام نورستانیون نے اجتماعی طور پر اسلام قبول کیا تھا۔ مولانا محمود علی قصوری اپنی کتاب ”کابل یاغستان” میں لکھتے ہیں کہ امیر کابل عبدالرحمان خان ہر سال ایک ہزار تک جوان لڑکیوں کو نورستان سے لا کر اپنے حرم کی زینت بناتا تھا

امجد علي اتمانخيل

Pashto Times Urdu Blogs.

Nooristan Beauty. Urdu Blog by Amjad Ali Utmankhel. Kafiristan, Kafaristan Or Nooristan.

How Kafirstan became Nooristan in Afghanistan. Amir Abdur Rahman and Kelash Of Nooristan Kafaristan. Kabul Yaghestan by Mehmood Ali Qasoori.

Comments