Skip to main content

Arthur Schopenhauer story In Urdu

 Arthur Schopenhauer

شوپن ہار کی مایوسی

مشہور جرمن فلسفی شوپن ہار کھانا ہمیشہ ایک ہوٹل میں کھاتا تھا۔ جب وہ کھانا شروع کرتا تھا تو میز پر اپنے سامنے سونے کا ایک سکہ رکھ لیتا تھا اور کھانا ختم کرنے کے بعد وہ اسے جیب میں ڈال لیتا تھا۔ آخر ایک ویٹر نے جھنجھلا کر اس رسم کی وجہ پوچھ ڈالی۔ شوپن ہار نے جواب دیا میں روزانہ اپنے آپ سے شرط بدتا ہوں کہ جس دن ہوٹل میں کھانے پر بیٹھے ہوئے انگریز  [فوجی] افسر کتوں، گھوڑوں اور عورتوں کے سوا کسی اور موضوع پر گفتگو کریں گے، میں یہ سکہ خیرات کر دوں گا۔

(ول ڈیورینٹ۔ داستان فلسفہ۔ اردو ترجمہ سید عابد علی عابد بہ تصرفات ادنی)


Comments