Skip to main content

Do You Know How Seatbelt Works?

 #حفاظت

سوال: سیٹ بلٹ 

(seatbelt)

 باندھنے کا کیا فائدہ ہے؟

جواب: گاڑی کے حادثے میں تین عوامل بہت اہم ہوتے ہیں:

۱- 

گاڑی/گاڑیوں کا momentum (گاڑی کی رفتار x گاڑی کی کمیت)


۲- 

حادثے کا سبب بننے والی چیز (مخالف گاڑی یا کسی بھی شے سے ٹکرانا)


۳- 

حادثہ کا زاویہ (سامنے سے، مخالف سمت سے، اطراف سے ٹکرانے کا زاویہ)

اب ہوتا یہ ہے کہ جب گاڑی کسی چیز سے ٹکراتی ہے تو گاڑی کا momentum یکدم صفر ہو سکتا ہے (اس کا دارومدار ٹکرانے کے زاویے پر ہوتا ہے) مگر مسافر اور گاڑی میں موجود ہر چیز کا 

momentum 

ابھی بھی وہی ہوتا ہے جس کی وجہ گاڑی میں بیٹھے تمام مسافر/مسافروں کو 

impulse

 (قوت x وقت) کی وجہ سے جھٹکا لگتا ہے جو مسافر/مسافروں کو زخمی کرسکتا ہے اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

اب اگر گاڑی کے مسافر/مسافروں نے 

seatbelts

 باندھی ہوئی ہوں تو حادثے کی وجہ سے اچانک momentum 

کے صفر ہونے سے جو 

Impulse

 بنتا ہے جس سے جھٹکا محسوس ہوتا ہے وہ 

impulse

 دراصل 

seatbelts 

برداشت (absorb)

 کر لیتی ہیں جو مسافر/مسافروں کو زخمی/ہلاک ہونے سے بچاتی ہیں اسی لیے گاڑی چلاتے وقت 

Seatbelts 

کا باندھنا آپ کی حفاظت کا ضامن بن سکتا ہے

(عبدالغفور / ۳۰ نومبر ۲۰۲۱)



Comments