Skip to main content

Dukan By Mubashir Ali Zaidi

Sau Lafzo Ki Kahani. Urdu Story Of 100 Words.

Dukan By Mubashir Zaidi. Shop By Zaidi


 دکان

کم نہ زیادہ، پورے سو لفظوں کی کہانی

(مبشر علی زیدی)


باپ کا انتقال ہوا تو ترکے میں دس مرلہ زمین اور کئی لاکھ روپے ملے


میں نے اس زمین پر ایک دکان بنائی


پہلے بک اسٹور کھولا اور بری طرح نقصان اٹھایا۔

پھر کپڑے کے تھان ڈالے لیکن حسب توقع مال نہیں بکا


جوتوں کا کاروبار کیا لیکن اس کے بھی زیادہ خریدار نہیں بنے

الیکٹرونکس کا سامان رکھا لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ نے لٹیا ڈبو دی

پرچون کی دکان شروع کی لیکن ادھار سامان لینے والوں کی وجہ سے خسارہ اٹھانا پڑا

آخر کار مسجد تعمیر کی اور پیش امام بن گیا۔

الحمد اللہ یہ دکان چل نکلی ہے۔



Mubashir Zaidi

Comments